ETV Bharat / state

مہاراشٹرا کے 50 طلباء سنگاپور میں پھنسے - مہاراشٹر کے کابینی وزیر ادئے سامنت

مہاراشٹر کے کابینی وزیر ادئے سامنت نے کہا کہ 'حکومت سنگاپور میں پھنسے ہوئے 50 طلبا کی واپسی کے سلسلے میں مصروف ہے'۔

اعلی اور تکنیکی تعلیم
اعلی اور تکنیکی تعلیم
author img

By

Published : Mar 19, 2020, 11:22 AM IST

مہاراشٹر کے کابینی وزیر ادئے سامنت نے ریاست کے 50 طلبا کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جو کورونا وائرس پھیلنے کے بعد پروازوں کی عدم دستیابی کے سبب سنگاپور میں پھنسے ہوئے ہیں۔

اعلی اور تکنیکی تعلیم کے وزیر نے کہا کہ اس معاملے کو این سی پی کے سربراہ شرد پوار اور شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ ک راؤٹ کے ذریعہ مرکز کے ساتھ پیروی کیا جارہا ہے۔

ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مہاراشٹر حکومت سنگاپور ہوائی اڈے میں پھنسے ہوئے افراد کی مدد کے لئے تیز رفتار اقدامات اٹھائے گی'۔

بیان کے مطابق سامنت نے سنگاپور میں پھنسے ہوئے طالب علم تنوی بوڈاس سے بھی فون پر بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ریاستی حکومت طلباء کو واپس لانے کے لئے مرکز کے ساتھ پوری کوشش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.