ETV Bharat / state

اسدالدین اویسی کی جانب سے کورونا راحتی پیکیج مالیگاؤں پہنچا لیکن۔۔۔

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی(asaduddin owaisi) کی جانب سے کورونا راحتی پیکیج مالیگاؤں پہنچا لیکن عوام نے سوال کیا کہ اب تو مالیگاؤں میں کورونا وائرس(coronavirus) ختم ہوچکا ہے تو اس راحتی پیکیج کو وہ کیا کریں گے۔

کورونا راحتی پیکیج مالیگاؤں پہنچا
کورونا راحتی پیکیج مالیگاؤں پہنچا
author img

By

Published : Jun 6, 2021, 3:23 AM IST

کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اسدالدین اویسی کی جانب سے شہریان مالیگاؤں کو راحتی پیکیج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جسے اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کے ذریعے مالیگاؤں روانہ کیا گیا ہے۔

اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل

کورونا وبا کی تباہی سے ابھی نجات ملی ہی تھی کہ تیسری لہر آنے کی پیشین گوئیاں شروع ہو چکی ہیں۔ ان حالات میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اسدالدین اویسی کی جانب سے مالیگاؤں کے عوام کو راحتی پیکیج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس راحتی پیکیج کو اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کے ذریعے مالیگاؤں روانہ کیا گیا۔ اس تعلق سے 5 جون کو مولانا عبدالحمید نعمانی گارڈن رسول پورہ میں استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس پروگرام میں امتیاز جلیل کے ہاتھوں سے آکسیجن کنسنٹریٹر(oxygen concentrator)، وینٹی لیٹر(ventilator) مالیگاؤں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو سونپا گیا جبکہ دھولیہ حلقہ اسمبلی کے لیے جو راحتی پیکیج آیا تھا اسے ایم آئی ایم شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز کو سونپا گیا ہے۔

اس موقع پر رُکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین قومی صدر اسدالدین اویسی نے وعدہ کیا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران علاج کے لیے جو سامان و لوازمات لازمی ہوتے ہیں اس کا ایک سیٹ وہ مالیگاؤں کے عوام کو فراہم کریں گے۔

مفتی اسماعیل نے کہا کہ اسدالدین اویسی نے اپنے وعدے کو وفا کرتے ہوئے امتیاز جلیل کے ذریعے آکسیجن کنسنٹریٹر وینٹی لیٹر راحتی پیکیج شہریان کو فراہم کیا ہے۔

اس تعلق سے امتیاز جلیل نے کہا کہ ہم سب ایک ایسے حالات سے گزر رہے ہیں جس میں لوگوں کی تکلیفیں زیادہ ہے لیکن ان کے پاس ان تکلیفیں کو حل کرنے کے ذرائع بہت ہی کم ہے۔ پھر بھی نیک دلی کے ساتھ مجلس اتحاد المسلمین ان کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

کورونا وبا کے بعد بڑے بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن کنسنٹریٹر وینٹی لیٹر وغیرہ کی شدید قلّت محسوس کی جارہی ہے جس کے سبب پوری دنیا میں وینٹی لیٹر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ایک وینٹی لیٹر سے کسی کی جان بچائی جا سکتی ہے تو اس کی کوئی قیمت نہیں ہوگی۔

اس موقع پر عوام نے مقامی نمائندے کی کارکردگی پر سوال اٹھایا کہ اب تو مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر پورے مہاراشٹر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہورہی ہے تو پھر ایسے وقت میں اس راحتی پیکیج کا استعمال کہاں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.