ETV Bharat / state

کورونا سے اموات کی تعداد میں کمی، فعال کیسز میں اضافہ - بھارت کورونا اپڈیٹ

ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی اور فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

corona deaths decrease and increase active cases in india
کورونا سے اموات کی تعداد میں کمی، فعال کیسز میں اضافہ
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 12:03 PM IST

ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں اچانک آئی تیزی کے درمیان اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے لیکن فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

مسلسل دو دنوں سے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے زائد درج کی جا رہی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں کمی درج کی گئی اور ان کی تعداد 89 رہ گئی ہے۔ اسی دوران کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم رہنے سے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 48 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17،407 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14،031 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 26 ہزار 75 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز 3287 بڑھنے سے 1.73 لاکھ سے زائد ہو گئے ہیں۔ اسی دوران 89 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 435 ہوگئی ہے۔

ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی شرح کم ہو کر 97.03 رہ گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.55 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.41 فیصد ہے۔

مہاراشٹر کورونا کے فعال کیسز کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3254 فعال کیسز بڑھنے سے ان کی تعداد 83،556 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 6559 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 20.43 لاکھ ہوگئی، جبکہ مزید 42 مریضوں کے موت ہونے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 52،280 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.