مالیگاؤں شہر و تعلقہ میں اس جان لیوا وبا کا زور مسلسل بڑھتا جارہا ہے فی الحال مالیگاؤں شہر میں کورونا سے متاثرہ۔ 1451 مریض الگ الگ اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ تعلقہ جات میں 500 سے زائد مریض زیر علاج ہیں
حیران کن بات یہ ہے کہ شہر کا جنرل اسپتال کورونا کے مریضوں سے پر ہوچکا ہے اور نئے مریض کو اسپتال میں داخل کرنے کے لئے اسپتال انتظامیہ متبادل تلاش رہا ہے-
اس کے علاوہ شہر کے دیگر کووڈ سینٹرز میں بھی روزانہ مریض بڑھ رہے ہیں ان حالات میں شہر کے معروف منصورہ کالج کے کووڈ سینٹر کو دوبارہ سے کھولے جانے کی خبر سامنے آئی ہے
واضح رہے کہ جمعہ کے روز مالیگاؤں میں کورونا کے 231 نئے مریض سامنے آئے تھے جس سے محکمہ صحت حرکت میں آ گیا ہے
مالیگاؤں شہر میں کورونا کے تقریباً ڈیڑھ ہزار فعال کیسز - covid 19
چند دنوں قبل ضلع ناسک سمیت مالیگاؤں شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد روز بروز کم ہوتی جارہی تھی لیکن چند دنوں میں یہ تعداد اب تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔