ETV Bharat / state

KC Venugopal Meets Uddhav Thackeray وینو گوپال کی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات - مہاراشٹر اردو نیوز

راہل گاندھی سے پہلے کانگریس کے جنرل سکریٹری وینو گوپال نے شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے سے ماتوشری میں ملاقات کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 12:16 PM IST

ممبئی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے قریبی کے سی وینوگوپال پیر کی رات مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے ملنے باندرہ میں ان کی رہائش گاہ 'ماتوشری' پہنچے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس اور شیو سینا (اُدھو) کے درمیان ونائک دامودر ساورکر کو لے کر تنازعہ ختم ہونے کے بعد راہل اور ادھو کے درمیان ملاقات سے متعلق میں بات چیت ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد وینوگوپال نے صحافیوں سے کہا کہ ہمارے پاس مودی حکومت سے لڑنے کے لیے صرف ایک ہی مسئلہ ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ماتوشری میں ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی۔ اس دوران شیوسینا (ادھو گروپ) کے لیڈر سنجے راوت، کانگریس کے سینئر لیڈر بالا صاحب تھورات اور بھائی جگتاپ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد ادھو ٹھاکرے نے میڈیا سے کہا کہ جب ہم دوستی برقرار رکھتے ہیں تو یہ دوستی نہیں بلکہ رشتہ ہوتا ہے۔ ہم نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ 25-30 سال تک رشتہ قائم رکھا لیکن انہیں یہ سمجھ نہیں آیا کہ کون دوست ہے اور کون مخالف ہم مل کر ملک میں جمہوریت کی جنگ لڑیں گے۔

وہیں کانگریس رہنما کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ہمارے پاس صرف ایک مسئلہ ہے آمرانہ مودی حکومت کے خلاف ایک ساتھ لڑنا ہے۔ شیوسینا، کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے اپنے اپنے نظریات ہیں لیکن ملک اس وقت بڑے بحران میں ہے۔ ملک نے ایسی صورتحال پہلے نہیں دیکھی۔ اس پر تمام اپوزیشن جماعتیں ایک ساتھ ہیں۔ ہم نے اس پر بات کی اور ہم سب مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : HC on Uddhav Thackeray Group ادھو ٹھاکرے گروپ کو ممبئی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.