ETV Bharat / state

گوا کے سابق ڈی جی پی کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ - منشیات

گوا پردیش کانگریس نے ریاستی حکومت کے ’بی جے پی-ڈرگ مافیا‘ کے ساتھ ملی بھگت کا الزام عائد کرتے ہوئے سابقہ ​​ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) پرنو نندا کی حادثاتی موت کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

Congress demands probe into sudden death of ex Goa DG alleges bjp drug mafia nexus
گوا کے سابق ڈی جی پی کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 9:23 PM IST

ریاستی کانگریس کے صدر گیریش چوڈانکر نے کہا ’’ ہمارا مطالبہ ہے کہ گوا کےسابقہ ​​ڈی جی پی پروانو نندا کی حادثاتی موت کی تفصیلی تحقیقات کی جانی چاہئے جن کا گذشتہ نومبر میں دہلی پہنچنے کے فورا بعد دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔ وہ بہت ہی قابل افسر تھے اور منشیات کے مختلف معاملات کی تحقیقات کر رہے تھے ۔ وہ صحتمند تھے اور انہیں صحت سے متعلق کوئی مسائل نہیں تھے‘‘۔

چوڈانکر نے کہا ’’ہمیں معتبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ ڈی جی پی پرنو نندا ایک معاملے میں تقریباَ نتیجے پر پہنچ گئے تھے۔ اس معاملے میں ایک ساحلی علاقے کے ایک تاجر کوپولیس افسر بلیک میل کررہا تھا۔ یہ افسر منشیات کے معاملے میں اسے غلط طریقے سے پھنسانے کی دھمکی دے کر اس سے بڑی رقم مانگ رہا تھا۔ ڈی جی پی نندا نےمذکورہ کاروباری شخص کی شکایت موصول ہونے کے بعد محکمہ جاتی جانچ کا آغاز کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.