اس سیٹ پر روایتی حریف کانگریس کے امیدوار سشیل کمار شندے اور بی جے پی کے امیدوار مہاسوامی جئے سدھیشور شیو اچاریہ آمنے سامنے ہیں مگر ونچت بہوجن اگھاڑی اور اے آئی ایم آئی ایم کے مشترکہ امیدوار ڈاکٹر پرکاش امبیڈکر کے انتخابی میدان میں اترنے سے یہ مقابلہ اب سہ رخی ہو گیا ہے۔
اس حلقے سے سشیل کمار شندے رکن پارلیمان رہ چکے ہیں اور اس بار بی جے پی نے موجودہ رکن پارلیمان کا ٹکٹ کاٹ کر مہا سوامی سدھیشور شیو اچاریہ کو ٹکٹ دیا ہے۔
لوک سبھا انتخابات 2019 میں سولاپور پارلیمانی حلقے میں ترقی اور بنیادی مسائل کے بجائے ذات پات کی سیاست غالب نظر آ رہی ہے۔
اس حلقے میں ساڑھے تین لاکھ مراٹھا، سواتین لاکھ لنگایت، تین لاکھ مسلم، سوادولاکھ دھنگر، سوا چار لاکھ پسماندہ طبقات کے ووٹرز سمیت دیگر سماج سے تعلق رکھنے والے ووٹرز بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں۔
جس کی وجہ سے تمام امیدواروں میں یہ بے چینی ہے کہ کون سا ووٹرز کس کی حمایت میں ووٹ کرے گا؟
مگر یہ بات طئے ہے کہ اب کسی بھی امیدوار کے لیے جیت کی راہ آسان نہیں ہوگی!