ETV Bharat / state

کمیونٹی کچن سے لاکھوں لوگوں تک کھانا فراہم

کمیونیٹی کچن کے ذریعے ہر روز لاکھوں لوگوں تک کھانا پہنچایا جا رہا ہے،اور تازہ کھانا فراہم کرنے کی غرض سے حکومت کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کو وارڈ وائز کمیونیٹی کچن بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے،

author img

By

Published : Apr 29, 2020, 8:05 PM IST

کمیونٹی کچن سے لاکھوں لوگوں تک کھانا فراہم
کمیونٹی کچن سے لاکھوں لوگوں تک کھانا فراہم

ممبئی:ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں ریاستی حکومت کے لئے کورونا کا علاج اور اس کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہر کے غریبوں، مزدوروں کو ہر وقت کھانا فراہم کرنا اہم کام ہے، جس کو ریاستی حکومت اور میونسپل کارپوریشن بڑی ذمداری کے ساتھ ادا کر رہی ہے۔

اس دوران حکومت اس کام کو کمیونیٹی کچن کے ذریعے انجام دےرہی ہے۔ اس کچن سے ہر روز لاکھوں لوگوں تک کھانا پہنچایا جا رہا ہے،کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے اور تازہ کھانا زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی غرض سے حکومت کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کو وارڈ وائز کمیونیٹی کچن بنانے کا حکم دیا گیا ہے،جس کی اطلاع ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران ریاستی حکومت اور میونسپل کارپوریشن کے ذریعے ہر روز لاکھوں کی تعداد میں فوڈ پیکٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ سخت گرمی اور ٹرانسپورٹیشن میں لگنے والے وقت کے سبب بڑی مقدار میں کھانا خراب ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد آج ہم نے میونسپل کمشنر کو مکتوب روانہ کرکے یہ حکم دیا ہے کہ وارڈ وائز کمیونیٹی کچن کا قیام عمل میں لایا جائے، تاکہ لوگوں کو نہ صرف اچھا اور تازہ کھانا ملے سکے بلکہ کھانے کو برباد کو بھی روکا جا سکے۔

اُنہوں نے کہا کہ وارڈ وائز کمیونیٹی کچن کے قیام سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جلد از جلد کھانا مل سکے گا۔
وہیں لاک ڈاؤن کے دوران رمضان المبارک کے مہینے میں لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے کہا کہ کورونا وائرس کے جو ہاٹ اسپاٹ علاقے ہیں، ایسے زون میں رہنے والوں کو افطار اورسحری کا سامان ممبئی میونسپل کارپوریشن اور پولیس کے ذریعے پہنچانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، نیز دیگر علاقوں میں بھی یہ خدمات انجام دی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.