ممبئی: ممبئی کے کرافورڈ مارکیٹ کے قریب واقع جامع مسجد ٹرسٹ کے ٹرسٹی شعیب خطیب کی جانب سے بی جے پی کی رکنیت اختیار کرنے کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا اور میڈیا میں شائع ہوئی۔ اُس کے بعد سے جامع مسجد انتظامیہ نے اب بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کی بات سے انکار کرتے ہوئے جامع مسجد ٹرسٹ کے چیئرمین شعیب خطیب نے کہا ہے کہ میں تمام لوگوں سے اس بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی کے لوگ مسجد کا دورہ کرنے آئے تھے۔ اُنہوں نے ہی کہیں نہ کہیں بی جے پی جوائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا جامع مسجد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اس کا ذاتی طور سے ہم تین لوگوں کو کہا گیا تھا۔ اس کا کوئی آفیشیل لیٹر یا کچھ اور نہیں ہے۔ یہ افواہ پھیلائی جا رہی ہے اور اس سے قوم کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
آپ کو بتا دیں کہ سنیچر کے روز جامع مسجد ممبئی میں بی جے پی صدر اشیش شکار اور اُن کے ساتھ بی جے پی کے کئی لیڈر جامع مسجد ممبئی کا دورہ کرنے کی غرض سے آئے تھے۔ بات چیت کرنے کے دوران اُنہوں نے تین لوگوں کے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ میڈیا میں آنے والی خبریں اور سوشل میڈیا پر یہ خبر جب وائرل ہوئی تو جامع مسجد ٹرسٹ کے ٹرسٹی شعیب خطیب نے اس بارے میں وضاحت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس دروان ہم نے جو بھی بات چیت کی ہے۔ اُسے کسی دوسرے نظریہ سے نہ دیکھا جائے۔