ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے جے جے مارگ پولیس تھانے نے واٹس ایپ پر افواہ پھیلانے والے کے خلاف رپورٹ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
زونل ڈی سی پی سنگرام سنگھ نشاندار نے بتایا کہ 'ملزم سہیل پنجابی نے ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں کرفیو کے دوران ملٹری فورسز کی تعیناتی کو لیکر افواہ پھیلائی تھی، جس کے بعد علاقے میں بے چینی پائی جا رہی تھی جبکہ ایسی کوئی بات نہیں تھی۔ کرفیو کے دوران ممبئی پولیس کے جوان ہر جگہ تعینات ہیں اور ماحول پرامن ہے۔
سوشل سائٹس پر اس میسیج کے وائرل ہونے کے بعد جے جے مارگ پولیس نے میسیج وائرل کرنے والے کی تلاش شروع کر دی جس کے بعد پتہ چلا کہ سلیم پنجابی نام کے شخص کے ذریعہ اس کے موبائل سے ایکتا واٹس ایپ گروپ میں یہ افواہ پھیلائی گئی تھی۔
پولیس نے ملزم سلیم پنجابی کو گرفتار کر لیا جس کے بعد اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔