ETV Bharat / state

سونو سود کی عرضی مسترد - ممبئی میونسپل کارپوریشن کی نوٹس

بامبے ہائی کورٹ نے اداکار سونو سود کی عرضی خارج کردی ہے، جس میں انہوں نے اپنی پراپرٹی پر غیر قانونی تعمیرات کے الزام میں برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی نوٹس کو چیلنج کیا تھا۔

bombay-high-court-dismisses-actor-sonu-soods-petition-challenging-bmc-notice-on-illegal-construction-at-his-residence
بامبے ہائی کورٹ نے سونو سود کی عرضی مسترد کردی
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 12:54 PM IST

ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد سونو سود سپریم کورٹ بھی جاسکتے ہیں، وہیں بی ایم سی بھی آئندہ کے لیے کچھ فیصلہ کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں سونو سود نے این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے بھی ملاقات کی تھی۔

بامبے ہائی کورٹ نے سونو سودکی پیٹیشن پر شنوائی کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا ہے ۔ اداکار کی رہائش گاہ پر غیر قانونی تعمیر کے متعلق بی ایم سی نے درخواست دائر کی تھی۔

بتادیں کہ بی ایم سی نے گزشتہ سال اکتوبر میں سونو سود کو نوٹس جاری کی تھی، اس نوٹس کو سونو سود نے دسمبر 2020 میں دیوانی عدالت میں چیلینج کیا۔ لیکن عدالت نے عرضی خارج کردی ، جس کے بعد انہوں نے بامبے ہائی کورٹ کا رخ کیا، ہائی کورٹ نے بی ایم سی کو اس معاملے میں حلف نامہ داخل کرنےکے لیے کہا تھا۔

بی ایم سی نے اپنے نوٹس میں الزام عائد کیا تھا کہ سونو سود نے 6 منزلہ 'شکتی ساگر' رہائشی عمارت میں ساختی تبدیلیاں کیں اور اسے ہوٹل میں تبدیل کردیا۔ میونسپل باڈی نے اپنے حلف نامے میں کہا 'درخواست گزار عادت مجرم ہیں اور غیر مجاز کام سے رقم کمانا چاہتے ہیں۔ لہذا ، اس نے لائسنس ڈپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر منہدم شدہ حصے کو ایک مرتبہ پھر غیر قانونی طور پر تعمیر کیا تاکہ اسے ہوٹل کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.