ETV Bharat / state

انیل دیش مکھ کو دوبارہ ای ڈی کی حراست میں بھیجا گیا - سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ

بامبے ہائی کورٹ نے اتوار کے روز مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کے خصوصی پی ایم ایل اے عدالت کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پانچ دن کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست میں بھیج دیا۔

انیل دیش مکھ کو دوبارہ ای ڈی کی حراست میں بھیجا گیا

author img

By

Published : Nov 7, 2021, 10:58 PM IST

تعطیلاتی بینچ کے جج جسٹس ایم جے جامدار نے اتوار کو ای ڈی کی طرف سے داخل کی گئی عرضی کے جواب میں ایک حکم جاری کیا، جس میں ہفتے کے روز خصوصی عدالت کے جج پی آر سیترے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

ای ڈی نے خصوصی عدالت کے سامنے دائر عرضی میں دیشمکھ کی حراست میں مزید نو دن کی توسیع کی درخواست کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

انیل دیش مکھ کو دوبارہ ای ڈی کی حراست میں بھیجا گیا
انیل دیش مکھ کو دوبارہ ای ڈی کی حراست میں بھیجا گیا

دیشمکھ کے وکیل سینیئر ایڈوکیٹ وکرم چودھری اور انیکیت نکم نے عدالت کو بتایا کہ ای ڈی کی درخواست کی اہلیت اور صداقت جانے بغیر وہ اپنی مرضی سے تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے جانچ میں مدد کی ہے اور انہیں آگے کی ریمانڈ پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tripura Violence: تریپورہ پولیس کی ٹویٹر کو 68 اکاؤنٹس بند کرنے کی ہدایت

ای ڈی کے وکیل ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل انیل سنگھ اور ایڈوکیٹ شری رام شرسات نے بامبے ہائی کورٹ کو بتایا کہ انہیں خصوصی پی ایم ایل اے عدالت کی طرف سے حراست میں توسیع کی اجازت نہیں دی گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.