اورنگ آباد کے کرانتی چوک میں درجنوں بی جے پی کارکنوں نے ریاستی حکومت کے خلاف دھرنا دیا۔ بی جے پی کارکنان نے حکومت مہاراشٹر پر میڈیا کا گلا گھوٹنے کا الزام لگایا۔
اس موقع پر ریاستی حکومت کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا اور حکومت پر میڈیا کا گلا گھوٹنے کا الزام عائد کیا گیا۔ احتجاج میں شامل بی جے پی رکن اسمبلی اتُل ساوے سمیت درجنوں کارکنان کو پولیس نے تحویل میں لے کر بعد میں رہا کردیا۔