بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے آج ٹوئٹر کے ذریعہ ایک ’بریکنگ نیوز‘ شیئر کی۔
امیتابھ بچن نے اپے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ جیوی کے مرد و خواتین، اس گھنٹہ کی خبر، بریکنگ نیوز، کیا آپ یقین کریں گے۔ ایک چمکاڈر جلسہ میں تیسرے فلور پر میرے کمرہ میں گھس آیا، بڑی مشکل سے اسے باہر نکالا گیا۔ کورونا پیچھا چھوڑ ہی نہیں رہا!!!‘۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ان کے بنگلہ جلسہ میں ایک چمکاڈر گھس آیا، جسے نکالنے کےلیے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
امیتابھ کے اس ٹوئٹ کے بعد اس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہوگیا۔
ایک شخص نے ٹوئٹ کیا کہ ’کسی مشہور شخصیت کی جانب سے اس طرح کا ٹوئٹ دیکھ کر افسوس ہوا۔ اس نے مزید کہا کہ ’چمکاڈر نقصاندہ نہیں ہے اور نہ ہی ڈرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ انہوں نے یہ وائرس انسانوں میں نہیں پھیلایا ہے جبکہ اس کی وجہ زیردریافت ہے‘۔
ٹوئٹر پر اس طرح کے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔