ETV Bharat / state

بھیونڈی کے مزدور مدھیہ پردیش میں حادثہ کا شکار، 3ہلاک 14 زخمی - مہاراشٹر نیوز

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی سے مزدوروں کو لیکر اترپردیش کے فیض آباد جارہے، مالبردار بولیرو پک اپ اور ایک ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں تین افراد ہلاک 14 شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
author img

By

Published : May 8, 2020, 2:41 PM IST

سبھی زخمیوں کو بندیل کھنڈ میڈیکل کالج میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے، جہاں کچھ مزدوروں کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل دیر شب بھیونڈی شہر فاطمہ نگر علاقے سے اترپردیش کے فیض آباد کے لئے مالبردار بولیرو پک اپ پر 26 مزدوروں کو لیکر روانہ ہوا تھا۔

جمعرات کو مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے ہائی وے کے چھپری چوراہے کے نزدیک این تیز رفتار ٹرک سے زبردست تصادم میں دونوں گاڑیوں کے پرکھچے اڑ گئے۔

اس حادثہ میں بولورو پک اپ مالک شیو مورت راج بھر، ڈرائیور اور شنکر برئی نامی مزدور کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 14 مزدور شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

سبھی مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے بنڈا تھانہ کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر سبھی زخمیوں کو بندیل کھنڈ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضح ہوکہ بھیونڈی شہر سے یومیہ سینکڑوں مالبردار گاڑیوں سے مویشیوں کی طرح سوار ہو کر اترپردیش سمیت دوسرے مقامات پر لےجانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اس حادثہ کی خبر بھیونڈی شہر میں آگ کی طرح پھیل گئی مگر اس کے بعد بھی رات کی تاریکی میں نقل مکانی کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، فی مزدور تین ہزار روپے وصول کررہے ہیں۔

مگر اس کے بعد بھی مزدور کافی تیزی سے آبائی وطن کوچ کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.