ETV Bharat / state

بھیونڈی: سڑک حادثے میں خاتون ڈاکٹر ہلاک

author img

By

Published : Oct 11, 2019, 12:18 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی کی واڑہ روڑ شاہراہ پر ہونے والے سڑک حادثے میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ہلاک ہونے سے ناراض لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔

سڑک حادثے میں خاتون ڈاکٹر ہلاک

بھیونڈی شہر میں نیہا شیخ نامی خاتون ڈاکٹر کی آئندہ ماہ سات نومبر کو شادی ہونے والی تھی اور اس سلسلے میں وہ اپنی اسکوٹی سے اپنے ماموں کے ساتھ تھانے خریداری کرنے گئی ہوئی تھیں۔

لیکن بدھ کی رات کو گھر لوٹتے وقت بھیونڈی واڑہ شاہراہ پر دوگاڑ پھاٹا کے نزدیک سڑک پر گڑھے ہونے کے سبب اسکوٹی کا توازن بگڑ گیا اور ڈاکٹر نیہا سڑک پر گر گئیں اسی وقت پیچھے سے آرہے تیز رفتار مالبردار ٹرک نے انہیں روند دیا، اس حادثے میں نیہا شیخ کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی۔

اس حادثے سے ناراض مقامی لوگوں نے اسی رات کو ٹول ناکہ پر پہنچ کر وصولی بند کرا دی اور جمعرات کی صبح حادثے والے مقام پر مشتعل مقامی افراد نے بھیونڈی واڑہ شاہراہ کو تقریباً تین گھنٹے تک جام کرکے ٹول وصولی کرنے والی سپریم کمپنی کے خلاف زبردست احتجاج کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

اس معاملے میں گنیش پوری پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ہلاک شدہ ڈاکٹر نیہا شیخ کے اہل خانہ نے اس حادثے کا ذمہ دار سپریم کمپنی کو قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھیونڈی واڑہ منور روڈ پر ریاستی حکومت نے سپریم انفراسٹرکچر کمپنی کو ٹول وصولی کا ٹھیکہ بی او ٹی پر دیا ہے۔

سڑک حادثے میں خاتون ڈاکٹر ہلاک

لیکن یہاں کمپنی نے سڑک کا کام مکمل کیے بغیر ہی ٹول وصولنے کا کام شروع کردیا، آج 10 برس گزر جانے کے بعد بھی سڑکوں پر گڑھے ہیں جسے کمپنی نہ تو درست کرتی ہے اور نہ ہی اسے اس کام میں کوئی دلچسپی ہے۔

جس کی وجہ سے یہاں آئے دن حادثات رونما ہوتے ہیں اور ان حادثات کی زد میں آنے سے اب تک متعدد افراد زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں۔

گنیش پوری پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس انسپکٹر مہیش سگڑے نے احتجاجیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

Intro:بھیونڈی : سڑک حادثہ میں خاتون ڈاکٹر ہلاک

 مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی
واڑہ روڑ شاہراہ پر ہونے والے سڑک  حادثے میں ایک خاتون ڈاکٹر ہلاک ہوگئی اس حادثہ کے بعد ناراض مقامی افراد نے واڑہ شاہراہ جام کر تقریباً تین گھنٹے تک زبردست احتجاج کیا. 

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر نیہا شیخ نامی ساکن کڈوس کی آئندہ ماہ 7 نومبر کو شادی ہونے والی تھی اور اسکی کو لیکر وہ ایکٹیوا اسکوٹی سے اپنے ماموں شعبان شیخ کے ساتھ تھانے خریداری کرنے گئی ہوئی تھی بدھ کی  رات کو گھر لوٹتے وقت بھیونڈی واڑہ شاہراہ پر دوگاڑ پھاٹا کے نزدیک سڑک پر ہونے والے گڑھے میں اسکوٹی کا توازن بگڑ گیا اور ڈاکٹر نیہا سڑک پر گر گئی پیچھے سے آرہے تیز رفتار مالبردار ٹرک نے روند دیا اس حادثہ میں اسکی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی اور ڈرائیور فرار ہوگیا. اس حادثے سے مشتعل مقامی افراد نے  رات کو ٹول ناکہ پر پہنچ کر وصولی بند کراتے ہوئے جمعرات صبح دوگاڑ پھاٹا واقع حادثے والے مقام پر مشتعل مقامی افراد نے بھیونڈی واڈہ  شاہراہ کو تقریباً تین گھنٹے تک جام کرکے ٹول وصولی کرنے والی سپریم کمپنی کے خلاف زبردست احتجاج کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس معاملے میں گنیش پوری پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  متوفی ڈاکٹر نیہا شیخ کے اہل خانہ نے اس حادثہ کا ذمہ دار سپریم کمپنی کو قرار دیا ہے۔
بھیونڈی واڑہ منور روڈ پر ریاستی حکومت نے سپریم انفراسٹرکچر کمپنی کو ٹول وصولی کا ٹھیکہ بی او ٹی پر  دیا ہے۔  کمپنی نے سڑک کا کام مکمل کیے بغیر ٹول  وصولی  کا کام شروع کردیا ہے۔ 10 برس گزر جانے کے بعد بھی سڑک پر مختلف جگہوں پر گڑھے ہیں  جس کی وجہ سے آئے دن حادثہ کا شکار ہوکر یا تو ہلاک ہوجاتے ہے یا پھر شدید  زخمی ہو رہے ہیں۔   
   گنیش پوری پولیس اشٹیشن میں تعینات پولیس انسپکٹر مہیش سگڑے نے احتجاجیوں کو یقین دہانی کرایا کہ نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اسے گرفتار کرلیا جائے گا.

Body:بھیونڈی : سڑک حادثہ میں خاتون ڈاکٹر ہلاکConclusion:بھیونڈی : سڑک حادثہ میں خاتون ڈاکٹر ہلاک
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.