اطلاعات کے مطابق بھیونڈی تعلقہ کے پورنا گرام پنچایت کی حدود میں اچانک بھنگار کے گودام سے آگ کے شعلے اٹھنے لگے اس حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے بھیونڈی فائر بریگیڈ کے اہلکار ایک انجن کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے مگر آگ بے قابو ہوچکی تھی اور تیزی سے اطراف کے گودام کو اپنی زد میں لے رہی تھی۔
جس کے بعد فوراً تھانے، کلیان سے فائر بریگیڈ عملہ اور گاڑیوں کو طلب کیا گیا اور پانی کے نجی ٹینکر منگائے گئے مگر آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا کیونکہ ان گوداموں میں، پلاسٹک، کاغذ، فریز، کولر سمیت دیگر سامان کا میٹیریل سمیت چند گودام میں آتشی کیمیکل رکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کرلی۔
آگ کے شعلے اور دھوئیں کا غبار پورے علاقے میں پھیلا گیا ہے، اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن تقریباً 70 گودام اس کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے لاکھوں کی املاک جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔
فی احال آگ پر قابو پانے کے لیے بھیونڈی، تھانے، کلیان میونسپل کارپوریشن کا فائر بریگیڈ عملہ آگ پر قابو پانے کی مشقت کررہا ہے۔