ETV Bharat / state

بھیونڈی: مفرور ملزم پولیس کے شکنجے میں - دو لاکھ روپے کی پرانی کرنسی برآمد کرنے کا دعویٰ

ڈکیتی کے معاملے میں دس برس سزا کاٹنے والا شاطر ملزم پیرول پر چھٹی کے دوران فرار ہوگیا تھا۔

بھیونڈی :پیرول کی چھٹی کے دوران فرار ہونے والا ملزم گرفتار

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 5:11 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:47 PM IST

بھیونڈی کرائم برانچ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کلیان سے اسے گرفتار کرکے اس کے پاس سے تقریباً دو لاکھ روپے کی پرانی کرنسی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ریاست اترپردیش کے سدھارتھ نگر سے تعلق رکھنے والا شاطر ملزم محمد شریف عرف بابا عبدالقادری 43 برس کو نلجے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی 55 لاکھ کی ڈکیتی کے معاملے عدالت نے دس برس کی سزا سنائی تھی اور وہ مہاراشٹر کی ناسک جیل میں قید تھا۔

سنہ 2014 میں ناسک جیل سے پیرول پر آنے کے بعد وہ فرار ہوگیا اور گزشتہ 6 برس سے پولیس اسے تلاش کررہی تھی۔

بھیونڈی :پیرول کی چھٹی کے دوران فرار ہونے والا ملزم گرفتار

اسی درمیان بھیونڈی کرائم برانچ ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی کہ شریف قادری کلیان واقع ٹٹوالہ میں روپوش ہے اور اکثر کلیان میں اپنے رشتہ دار سے ملنے آتا رہتا ہے۔

اسی اطلاع پر کرائم برانچ کی ٹیم نے ٹریپ لگاکر اسے گرفتار کیا ہے۔ اس شاطر ملزم نے پولیس سے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوی ممبئی واقع پاپولر فائنانس کمپنی سے 18 کلو سونا چوری کرنے اور پیرول سے فرار ہونے کے بعد اس نے اورنگ آباد اور حیدرآباد سے موتھوٹ فائنانس کمپنی سے سونا لوٹنے کی واردات کو انجام دیا تھا۔

فی الحال پولیس کے اعلیٰ افسران اس شاطر ملزم سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.