ETV Bharat / state

بھیونڈی: ایک کلو میٹر تک علاقہ سیل

بھیونڈی میں کورونا وائرس سے متاثر مریض کا معاملہ سامنے آنے پر میونسپل کارپوریشن نے متاثرہ علاقے میں سینیٹائزیشن کرنے کا کام جنگی پیمانے پرشروع کردیا ہے۔

کورونا کا مریض ملنے پر ایک کلو میٹر تک علاقہ سیل

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 1:50 PM IST

پیر کے روز منگل بازار سلیب سے متصل علاقہ میں میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے افسران ،نرس، ڈاکٹرز اور میونسپل اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے پورے علاقے میں جنگی پیمانے پر کام شروع کردیا۔

کارپوریشن نے ایک کلومیٹر کے دائرے میں علاقے کو سیل کرکے جراثیم کش اودیات کا چھڑکاؤ کرنا شروع کر دیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے افسران، نرس اور پربھاگ سمیتی کے اہلکاروں پر مشتمل 40 ٹیمیں تشکیل دیی گئی ہیں جوگھر گھر جا کر لوگوں کی صحت کی جانچ پڑتال کررہی ہیں۔

محکمہ صحت کے افسران اور ڈاکٹروں کو اس وقت شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جب متاثرہ علاقوں کے بیشتر مکین نے اس کارروائی کو سی اے اے اور این پی آر سے جوڑ کر عملے کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کردیا تھا۔

کورونا کا مریض ملنے پر ایک کلو میٹر تک علاقہ سیل

جس کے بعد متاثرہ علاقے کے کارپوریٹراور سماجی کارکنان نے شہریوں کو سمجھا بجھا کرانہیں یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ یہ عوام کی صحت کے لیے ضروری ہے۔

کارپوریٹرشاف مومن نے بتایا کہ جب انھیں اس کے بارے میں اطلاع ملی تو وہ متاثرہ علاقے پہنچے اور مکینوں کو سمجھایا کہ یہ سروے صرف کورونا سے ان کی حفاظت کے لیے ہے۔

انھوں نے مقامی لوگوں کو سمجھایا کہ کووِڈ-19 سے متاثرہ مریض ملنے کے بعد علاقے کے 500 میٹر کے دائرے میں یہ سروے کیا جارہا ہے جو عوام کی صحت کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔

مکینوں کو کافی سمجھانے کے بعد لوگوں نے محکمہ صحت کے ساتھ تعاون دیناشروع کیا۔جس کے بعد عملہ نے تیزی سے اپنے کام شروع کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.