ممبئی: ملک میں عید الاضحیٰ 10 جولائی کو منائی جائے گی۔ عید الاضحیٰ Eid Al Adha 2022 کے نزدیک آتے ہی بکروں کے بازار میں رونق آ گئی ہے۔ ہجوم اور جانوروں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے اس بار محکمہ بی ایم سی نے دیونار بکرا منڈی میں بکروں کی فروخت کو لیکر بار کوڈ سسٹم نافذ کیا ہے۔ Barcode System in Deonar Market
دراصل یہ بار کوڈ بکرا تاجروں کو اس وقت دیا جائےگا جب وہ اپنے بکروں کے ساتھ اس بازار میں داخل ہوں گے۔ بکروں کی تعداد کے حساب سے بار کوڈ مہیا کرائے جائیں گے۔ بار کوڈ لگانے کا مقصد جانوروں کی تعداد کا صحیح پتا لگانا ہے۔ کتنے جانور فروخت کیے گئے، اس کی جانکاری ملےگی۔ جانوروں کی چوری پر روک Barcode thwarts theft of goats لگےگی، کیونکہ کوئی بھی بکرا بنا بار کوڈ اسکین کے گیٹ کے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔ Barcode System in Deonar Market
واضح رہے کہ ممبئی کی دیونار بنکرا منڈی دو برس تک کووڈ کے سبب بند تھی۔ حکومت نے اس بار بکرا منڈی کو ہری جھنڈی دکھائی ہے۔ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد اب تاجر بڑی تعداد میں یہاں اپنے جانوروں کے ساتھ پہنچ رہے ہیں۔ Barcode System in Deonar Market
یہ بھی پڑھیں: