یوم آزادی کے موقع پر جہاں ملک بھر میں جشنِ آزادی منائی جارہی ہیں وہیں اس موقع پر مالیگاؤں شہر کے قلب میں واقع شہیدوں کی یادگار پر عوامی پارٹی کے لیڈر رضوان بیٹری والا اور پارٹی کارکنان نے شدید احتجاج کیا۔ عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا نے کہا کہ 'انہوں نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے شہیدوں کی یادگار پر شہیدوں کے نام کی تختی بھی لگائی۔'
عوامی پارٹی کے ذمہ داران نے شہر کے چوک چوراہوں پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سات شہید زندہ آباد، آؤ چلیں نام لکھیں، کارپوریشن مردہ باد جیسے نعرے لگاتے ہوئے شہیدوں کی یادگار پہنچے تھے۔
حالانکہ اس موقع پر پولیس پہنچ گئی اور رضوان بیٹری والا کو گرفتار کرلیا تاہم بعد میں انھیں رہا کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: اسکولیں بند ہونے کے سبب قومی پرچم فروخت کرنے والے دکاندار پریشان
واضح رہے کہ مالیگاؤں شہر میں شہیدوں کی یادگار پر اُس وقت برطانوی دور حکومت میں شہید ہونے والے سات شہداء کا نام لکھے جانے کا مطالبہ ایک عرصے سے کیا جارہا ہے لیکن یہ معاملہ ابھی تک التواء کا شکار ہے۔