ETV Bharat / state

اورنگ آباد: تودہ کھسکنےسے آمدو رفت ٹھپ - اورنگ آباد کی خبریں

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے تعلقہ کنڑ میں منگل کے روز علی الصباح موسلا دھار بارش سے اوترم گھاٹ میں تودہ کھسکنے سے اورنگ آباد-شولا پور قومی شاہراہ پر آمد و رفت ٹھپ ہوگئی۔

اورنگ آباد، تودہ کھسکنےسے آمد و رفت ٹھپ
اورنگ آباد، تودہ کھسکنےسے آمد و رفت ٹھپ
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 9:55 PM IST

اورنگ آباد کے ضلع کلیکٹر سنیل چوہان اور کنڑ شیوسینا کے رکن اسمبلی ادے سنگھ راجپور نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اورتم گھاٹ کا دورہ کیا۔

کنڑ سے ملی رپورٹس کے مطابق اس روٹ کو ایک آپشنل روٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ تعلقہ میں موسلادھار بارش کے سبب ندی میں سیلاب آنے سے ناگد گاؤں پانی میں ڈوب گیا ہے۔

اس وجہ سے کئی گاڑی اورتم گھاٹ میں پھنس گئی ہیں۔ کنڑگھاٹ میں تودہ کھسکنے کے سبب آپشنل روٹ کے مطابق کنڑ-پانپوئی-چپنیر-شیور بنگلہ-نندگاؤں-چالیس گاؤں جیسے آپشنل روٹ شروع کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اردو اسکول کی جگہ غیر قانونی قبضہ

ندی میں سیلاب کے سبب تعلقہ کے چِکلتھن میں ٹرانسپورٹ ٹھپ ہوگیا ہے۔ ضلع جل گاؤں کے چالیس گاؤں، بھڈ گاؤں اور پچورہ تعلقہ میں بھی شدید بارش سے سیلاب آ گیا ہے۔

گیرنا اور تیتور ندیوں میں سیلاب آ گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیتور ندی میں آئے سیلاب کے سبب کاج گاؤں -ناگسڑ، کھجولا-نیری-ناگڑ روٹ کو ٹرانسپورٹ کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور گاؤں پیر کی رات سے ہی کٹ گئے ہیں۔

ممبئی اور ممبئی کے مضافات سمیت مہاراشٹر کے کئی حصوں میں پیر کے روز سے ہی بارش ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.