ETV Bharat / state

'ہم ونچت اگھاڑی سے اتحاد کے لیے تیار ہیں لیکن۔۔۔' - الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے رکن پارلیمان و مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر امتیاز جلیل نے کہا کہ ہم اسمبلی انتخابات میں ونچت اگھاڑی سے اتحاد کے متمنی ہیں لیکن پرکاش امبیڈکر کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اتحاد کا راستہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے رکن پارلیمان و مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر امتیاز جلیل
author img

By

Published : Sep 21, 2019, 5:54 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 11:55 AM IST

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، 21 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ نتائج 24 اکتوبر کو ظاہر کئے جائیں گے، اس سلسلے میں اورنگ آباد سے ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات میں ونچت اگھاڑی سے اتحاد کے متمنی ہیں لیکن پرکاش امبیڈکر بات کرنے کے لیے راضہ ہی نہیں ہیں۔

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے رکن پارلیمان و مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر امتیاز جلیل، ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم، ونچت اگھاڑی سے اتحاد کے لیے تیار ہے، بات صرف اس بات پر معلق ہے کہ بالاصاحب امبیڈکر کو ایم آئی ایم سربراہ کوایک فون کرنا چاہیے، امتیاز جلیل نے مراٹھواڑہ مکتی سنگرام پر بھی بیباکانہ انداز میں اپنا موقف رکھا جبکہ اسی کے ساتھدیگر کئی امور پر بھی روشنی ڈالی۔

ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے پریس کانفرنس میں واضح انداز میں کہا کہ عوام کی اکثریت ایم آئی ایم، ونچت اتحاد کی متمنی ہے اور ریاست میں اس اتحاد کو ایک سیاسی متبادل کے طور پر دیکھا جارہا ہے اور ہماری درخواست یہ ہے کہ بالا صاحب ایک فون اسدالدین اویسی کو کردیں تو اتحاد پھر سے مضبوط ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر مجھ سے بات کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں اگر مجھ سے اگر کوئی غلطی ہوئی تو میں ان کے گھر جاکر معذرت خواہی کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر کی سیاست میں ونچت اگھاڑی اور ایم آئی ایم اتحاد کے مابین اتحاد کو کافی اہم تصور کیا جارہا تھا جبکہ اس اتحاد پر ابھی تک مطلع صاف نہیں ہوا ہے اور اتحاد ٹوٹنے کے معاملے میں امتیاز جلیل پر عجلت کا بھی الزام ہے لیکن اب امتیاز جلیل کے موقف میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے، امتیاز جلیل کا کہنا ہےکہ محض ایک فون کال سے معاملہ حل ہوسکتا ہے لیکن انہوں نے یہ بات بھی واضح کی کہ اگر پرکاش امبیڈکر آٹھ سیٹوں پر بضد رہے تو ہمارے پاس کوئی متبادل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات 2019 میں ایم آئی ایم اور ونچت اگھاڑی کے درمیان اتحاد کے امکانات معدوم ہوتے نظر آرہے ہیں جبکہ امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ ونچت اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر، ایم آئی ایم کو آٹھ سے ذیادہ سیٹیں دینے تیار نہیں ہیں جبکہ ایم آئی ایم نے 2014 کے اسمبلی انتخابات میں 24 امیدوار اتارے تھے اور دو نشستوں پر اسے کامیابی ملی تھی لیکن اب ایم آئی ایم محض آٹھ سیٹوں پر کیسے اکتفا کرے گی۔

Intro:ایم آئی ایم  ونچت اگھاڑی سے اتحاد  کے لیے  تیار ہے ،  بات صرف اتنی ہیکہ بالاصاحب امبیڈکر نے  ایم آئی ایم سربراہ کوایک فون کرنا چاہیئے ،  یہ خواہش مہاراشٹر ایم آئی ایم صدر اور ایم پی امتیاز جلیل نے ظاہر کی وہ اورنگ آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ، امتیاز جلیل  نے  مراٹھواڑہ مکتی سنگرام  پر بھی بے باکانہ انداز میں اپنا موقف رکھا ، ساتھ  کئ مدعوں پر روشنی ڈالی ،
Body:وی او اول 
 ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے ایک پریس کانفرنس میں واضح انداز میں کہا کہ عوام کی اکثریت ایم آئی ایم ونچت اتحاد کی متمنی ہے ، ریاست میں اس اتحاد کو ایک سیاسی متبادل کے طور پر دیکھا جارہا ہے ، ہماری درخواست یہ ہیکہ بالا صاحب ایک فون اسدالدین اویسی کو کردے تو اتحاد پھر سے مضبوط ہوسکتا ہے ،ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر مجھ سے بات کرنے تیار نہیں ، مجھ سے اگر کوئی غلطی ہوئی تو میں ان کے گھر جاکر معذرت خواہی کے لیے تیار ہوں ۔
 بائٹ ۔۔۔۔۔
امتیاز جلیل ۔۔۔۔
ایم آئی ایم،  ایم پی ، اورنگ آباد 

 وی او دوم 
 ایم آئی ایم  کے ریاستی صدر نے کئی مدعوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ساتھ ہی جب ان سے مکتی سنگرام پروگرام میں مسلسل پانچویں سال غیر حاصر رہنے پر میڈیا نمائندوں نے استفسار کیا تو  امتیاز جلیل نے پوری بے باکی سے کہا کہ یہ میرا اور میری پارٹی کا موقف ہے ، ہم سے کب تک حب الوطنی کا ثبوت مانگا جائیگا ،  امتیاز جلیل کے مطابق پولیس ایکشن تاریخ کا ایک تاریک پہلو ہے ہمیں ماضی کو بھول کر مستقبل کی راہ ہموار کرنی چاہیئے ۔

 بائٹ ۔۔۔۔۔
امتیاز جلیل ۔۔۔۔
ایم آئی ایم،  ایم پی ، اورنگ آباد 

 وی او سوم 
 اورنگ آباد شہر  کے چند علاقوں میں گندگی اور  آوارہ جانوروں کی بہتات پر امتیاز جلیل نے  شہر کے میئر ، کمشنر اور  کچرا صاف کرنے والی  ٹھیکیدار کمپنی کو  آڑے ہاتھوں لیا اور  انتباہ دیا کہ  اندرون دس روز مسئلہ  حل نہیں  ہوا تو  ٹھیکیدار کے دفتر کو  توڑ دیا جائیگا۔
 بائٹ ۔۔۔۔۔
امتیاز جلیل ۔۔۔۔
ایم آئی ایم،  ایم پی ، اورنگ آباد 
Conclusion:مہاراشٹر کی سیاست میں ونچت ایم آئی ایم اتحاد کو کافی اہم تصور کیا جارہا تھا   اور  اتحاد توڑنے کے معاملے میں  امتیاز جلیل  پر عجلت بازی  کا بھی الزام لگا لیکن اب امتیاز جلیل کے موقف میں  نمایاں  تبدیلی دیکھی گئی ، ان کا کہنا ہیکہ  محض ایک فون  کال سے معاملہ حل ہوسکتا ہے ، تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر  پرکاش  امبیڈکر  آٹھ سیٹوں پر اڑے رہے  تو  ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں رہے گا ۔
Last Updated : Oct 1, 2019, 11:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.