مہاراشٹر حکومت نے دوکان کھولنے کا جو وقت مقرر کیا ہے۔ اس وقت کے دوران کاروبار کرنا مشکل ہو رہا ہے،کیونکہ بازار میں نہ تو کاروبار ہے اور نا خریدار۔
ایوب شیخ طویل عرصے سے اس پیشے سے وابستہ ہیں۔ ایوب کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے پہلے دوکانوں میں عطر خریدنے والوں کا ہجوم ہوا کرتا تھا، لیکن اب ایسا نہیں ہے کیونکہ دوکانیں صبح 7 بجے کھلتی ہیں اور شام 4 بجے بند ہو جاتی ہیں۔
حکومت اگر دوکانوں کے اوقات میں تبدیلی کرتی ہے تو ممکن ہے حالات پہلے کے جیسے ہو جائیں گے کیونکہ ان علاقوں میں خریدار شام کے وقت ہی نمودار ہوتے ہیں۔
عطر کے اس کاروبار سے منسلک کاروباری کا تعلق بھلے ہی کئی ریاستوں سے ہیں، لیکن شمولیت مسلمانوں کی ہے۔ یہاں خریدار زیادہ تر خلیج ممالک سے آتے ہیں لیکن غیر ملکی پرواز بند ہونے کے سبب اُن کی یہاں تک رسائی نہیں ہے۔
وقت میں تبدیلی کے سبب مقامی خریداروں کی آمد ممکن ہے جو یہاں سے ہول سیل خریداری کر کے دوسرے اضلاع میں عطر کا کاروبار کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
بھوپال: بڑھتی مہنگائی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
ممبئی میں ان بازاروں سے خلیج ممالک سمیت، جنوبی افریقہ، لندن اور امریکہ جیسے ممالک میں بڑے پیمانے پر عطر کی سپلائی کی جاتی ہے۔ حالانکہ عطر کی صنعتیں اتر پردیش کے شہر قنوج میں ہیں جہاں دیسی طریقے سے آج بھی عطر بنایا جاتی ہے جسے ملکی اور غیر ملکی ترجیح دیتے ہیں۔