ETV Bharat / state

کانگریس کے امیدوار کو ابو عاصم اعظمی کی ووٹ دینے کی اپیل - مسلم مسائل اور خاص کر مالیگاؤں کا نام تک نہیں لیا

سماجوادی پارٹی سینیئر لیڈر ابو عاصم اعظمی کی جانب سے ایک ویڈیو کے ذریعے مالیگاؤں شہر میں کانگریس پارٹی نامزد امیدوار شیخ آصف شیخ رشید کو ووٹ دینے کی گزارش کی گئی ہے۔

ابو عاصم اعظمی نے ووٹ دینے کی اپیل کی
author img

By

Published : Oct 17, 2019, 9:29 AM IST

تازہ ویڈیو میں ابو عاصم اعظمی نے اسمبلی اجلاس اور ہاوس میں سابق ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے بارے میں کہا کہ 'انھوں نے کبھی بھی مسلم مسائل اور خاص کر مالیگاؤں کا نام تک نہیں لیا بلکہ مسلسل غیر حاضر رہنے پر غیر زمہ داری کا مظاہرہ کیا'۔

ابو عاصم اعظمی نے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ویدیو

ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ شیخ آصف نے اپنے دور اقتدار میں جب بھی موقع ملا مسائل اور مالیگاوں کی تعمیر و ترقی کیلئے آواز بلند کی۔ انھوں نے کہا کہ مسلم ریزرویشن کیلئے شیخ آصف نے مالیگاؤں سے ممبئی تک کا سفر پیدل طے کیا تھا نیز ممبئی تا ناگپور اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اور مسلم نمائندگی کا حق ادا کیا. تبیرز انصاری معاملہ میں شیخ آصف, ابو عاصم اعظمی اور امین پٹیل نے ممبئی میں احتجاج کیا تھا.

واضح رہے مالیگاؤں کانگریس پارٹی امیدوار شیخ آصف کو جمعیتہ علماء ہند ریاست مہاراشٹر کے سکریٹری گلزار احمد نے بھی حمایت دی ہے.
اسی طرح سے این سی پی, سنگھرس سمیتی, پلاسٹک انڈسٹریز ایسو سی ایشن اور دیگر سماجی, و فلاحی اداروں نے بھی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے، اسی طر ح سے مالیگاؤں اسمبلی الیکشن میں کانگریس نے سب سے پہلے اپنا انتجابی منشور بھی جاری کیا ہے۔

ایم آئی ایم پارٹی کے نامزد امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو جنتادل سیکولر اور آل انڈیا علماء بورڈ شاخ مالیگاؤں نے کھلے طور پر حمایت دینے کا اعلان کیا. اب تک مجلس کی جانب سے دو بڑے جلسے ہوئے ہیں جس میں اسدالدین اویسی نے خطاب کیا اور آخری انتخابی تشہیری جلسہ بروز جمعرات کو مالیگاؤں میں منعقد ہوگا۔

Intro:Body:

Thursday

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.