ETV Bharat / state

ارنب گوسوامی تلوجہ جیل منتقل

author img

By

Published : Nov 8, 2020, 1:48 PM IST

ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی، فاروق شیخ اور نتیش سرڈا کو آج صبح تلوجہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ اے ٹی پاٹل نے دی۔

ارنب گوسوامی تلوجہ جیل منتقل
ارنب گوسوامی تلوجہ جیل منتقل

سکیورٹی خدشات اور ہائی پروفائل معاملات کی وجہ سے ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ نے تینوں کو تلوجہ منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ انسپکٹر جنرل (جیل) کے حکم کے مطابق ان تینوں کو تلوجہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

نائک خودکشی کیس میں گرفتار ارنب، نتیش اور فاروق ہائی پروفائل شخصیات ہیں۔ ان تینوں کو علی باغ شہر کے ایک اسکول کے کمرے میں رکھا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت سے تینوں کو تلوجہ منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے ہدایت دی کہ سینئرز کی اجازت سے فیصلہ لیا جائے۔جس کے بعد تینوں کو تلوجہ جیل منتقل کیا گیا۔

ارنب گوسوامی تلوجہ جیل منتقل
ارنب گوسوامی تلوجہ جیل منتقل

ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ نے انسپکٹر جنرل (جیل) کو اس سے متعلق بتایا تھا، جس کے بعد جیل کے انسپکٹر جنرل نے ان تینوں کو تلوجہ منتقل کرنے کا حکم دیا۔ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ اے ٹی پاٹل کو مطلع کیا، تینوں کو آج صبح تلوجا جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد کل ممبئی ہائی کورٹ نے ارنب گوسوامی کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس ایس ایس شندے اور ایس ایم کارنک پر مشتمل بنچ نے ریاستی حکومت کے ان افسران سے متلعق نوٹس جاری کیے جس میں انہوں کلوزر رپورٹ دی تھی اور انوائے نائک کی موت کی تحقیقات کی تھی،ریاستی حکومت عدالت میں حلف نامہ داخل کرے گی۔

پولیس کی جانب سے ارنب گوسوامی کی عدالتی تحویل میں دائر اپیل پر سماعت 9 نومبر کو علی باغ سیشن کورٹ میں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.