ETV Bharat / state

'بجلی کے داموں میں کمی کی جائے' -

عرس البلاد ممبئی کے مضافات کے علاقوں میں اپوزیشن رہنما محمد عارف نسیم خان نے بجلی مہیا کرنے والی نجی کمپنی اڈانی گروپ کے بجلی کے داموں میں تخفیف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر محمد عارف نسیم خان
author img

By

Published : Jun 19, 2019, 7:07 PM IST

لیڈر محمد عارف نسیم خان نے یہ موضوع جاری بجٹ اجلاس کے دوران اٹھایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ممبئی کے مختلف مقامات پر فٹ اوور برج کو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بغیر کسی متبا دل فراہم کیے جانے کے منہدم کیے جانے پر سخت لفظوں میں احتجاج کیا۔

ریاستی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نسیم خان نے اڈانی گروپ کی جانب سے بجلی کے داموں میں 20 سے 25 فیصد اضافہ کیے جانے پر سخت احتجاج کیا اور کہا کہ 2018 میں ریلائنس ممبئی کے مضافات میں بجلی سپلائی کرتی تھی اب اڈانی گروپ نے یہ ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لی ہے نیز اس کے مو جودہ داموں میں اور ریلا ئنس کے سابقہ داموں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

نسیم خان نے کہا کہ مضافات میں اکثریت متوسط طبقات کے افراد اور جھوپڑپٹی میں رہا ئش پذیر افراد کی ہے جن کیلئے بجلی کے بلوں کے ادائیگی مہینے کے آخر میں ایک مشکل ترین امر ہوتا ہے۔

انہوں نے حکومت کی توجہ مبذول کرتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس ضمن میں کا نگریس پارٹی نے راستوں پر آکر احتجاج بھی کیا تھا۔ اس وقت حکومت نے یہ یقین دلایا تھا کہ اس معاملے میں تفتیش کی جائے گی اور فوری کارروائی کی جائیگی لیکن اس کے باوجود بھی کوئی تسلی بخش کارروائی نہیں کی گئی۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.