لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس مرتبہ علما وسرکردہ رہنما شب برأت کی عبادت گھروں میں ہی رہ کر کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔
ممبئی میں بھی عوام سے لاک ڈاؤن میں گھروں سے باہ نہ نکلنے گزارش کی ہے۔
مفتی اشفاق قاضی کہتے ہیں کہ ان حالات میں جب کورونا وباء نے ہمیں اور ہمارے ملک سمیت پورے عالم کو متاثر کیا ہے تو ہمیں گھروں میں رہ کر ہی عبادت کرنا چاہیے۔
سابق رکن اسمبلی بشیر موسیٰ پٹیل نے کہا کہ لوگ اپنے گھروں میں رہ کر ہی عبادت کریں۔ پولیس اور حکومت دونوں اپنے فرائض انجام دیتے ہیں، اس لئے ہماری بھی یہی ذمہ داری ہے کہ نوجوان اس موقع پر انہیں تعاون کریں۔ اس موقع پر لوگوں کی بھیڑ دیکھی گئی ہے، جو کہ تشویشنا ک ہے۔ ہمیں اس سے گریز کرنا چاہیے۔
رضا اکیڈمی کے صدر سعید نورنے کہا کہ اس بار مساجد میں نماز کا اہتمام نہیں کیا گیا، اس لئے آپ جو بھی کرنا ہے اپنے گھروں میں کریں۔
نوری نے کہا کہ حالات بہت سخت ہیں، اس لئے ہمیں کسی بھی طرح کی نازیبا حرکت سے گریز کرنا ہوگا۔ ہر برس بڑی تعداد میں شب برات کے موقع پر مسلم نوجوان بائک رائڈنگ کرتے نظر آتے ہیں۔
ممبئی پولیس اور ممبئی ٹریفک پولیس بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتی ہے، باوجود اس کے نوجوان طبقہ ان حرکتوں سے باز نہیں آتا۔ ایسے لمحوں میں قوم کے دانشوروں کا پیغام ان نوجوانوں کے لئے ہے، جو کورونا وبا کے اس مشکل حالات میں ان سے امن کی امید رکھتےہیں۔