خطہ کے ہیلتھ افسران نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ نئے کیسزمیں وہ تین افراد بھی شامل ہیں جو حال ہی میں برطانیہ سے واپس آئے تھے۔ اسی مدت کے دوران علاقے میں جان لیوا کورونا وائرس سے دو افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔
خطہ مراٹھواڑہ کے ضلعی صدر دفاتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع جالنہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں ں کورونا کے 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو مریضوں کی موت ہوگئی ۔
اس کے بعد اورنگ آباد میں 64 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں برطانیہ کا شہری بھی شامل ہے۔ ضلع بیڈ میں 30 نئے کیسز ، ضلع ناندیڑ میں برطانیہ کے دو شہریوں سمیت 23 نئے کیسز ، ضلع لاتور میں 18 ، ضلع عثمان آباد میں 17 ، ضلع پربھنی میں 15 اور ضلع ہنگولی میں دو کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔