ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں بھی انجمن اسلام نے ادا کی ملازمین کی پوری تنخواہ - ممبئی انجمن اسلام

ممبئی کا انجمن اسلام ایک ایسا ادارہ ہے جس نے لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے باوجود بھی یہاں کے ملازمین کو پوری تنخواہیں دی ہیں۔ انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہا کہ ہم نے لاک ڈاؤن میں تعیلمی اداروں کو تو بند کیا، لیکن عوام کی بھلائی کیلئےہم نے روزمرہ کی دوسری ضرورتوں کے لئے انجمن کے دروازے کھول دئے ۔

لاک ڈاؤن میں بھی  نجمن اسلام نے ادا کی ملازمین کی  پوری تنخواہ

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 8:33 PM IST

لاک ڈاؤن کے سبب تعلیمی ادارے کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔کئی چھوٹی اور بڑی صنعتیں بند ہو چکی ہیں۔ کئی تعلیمی مراکز، کئی شعبے بند ہونے کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں یہی نہیں لاک ڈاؤن کے سبب ملازمین کی تنخواہ میں کہیں آدھی تنخواہ تو کہیں ١٠ سے ٣٠ فیصد تک کاٹی جا رہی ہے لیکن ایک ایسا ادارہ ہے جس نے لاک ڈاؤن میں بھی اپنے ملازمین کی پوری پوری تنخواہ دے کر ایک مثال قائم کی ہے

انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہا کہ ہم نے لاک ڈاؤن میں تعیلمی اداروں کو تو بند کیا لیکن عوام کی بھلائی کیلئےہم نے وہاں بازار اور روزمرہ کی دوسری ضرورتوں کے لئے انجمن کے دروازے کھول دئے لیکن سب سے اہم یہ کہ ان سب کے باوجود انجمن اسلام نے اپنے ملازمین کی تنخواہیں پوری ادا کی ہے۔

قاضی نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہم نے انجمن کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں بھلے ہی بند ہوں لیکن آن لائن ایجوکیشن پر خاص توجہ دی، جسکی وجہ سے اب روزانہ انجمن اسلام کے طلبہ و طالبات لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود تعلیم سے آرستہ ہو رہے ہیں

انجمن اسلام کی تاریخ بہت قدیم ہے اسکے نگہبانوں نے جنگ آزادی میں بھی نمایاں کردار اداکیا ہے اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید کر لئے گئے،.ملک پر جب بھی کوئی وباء قدرتی آفات آئی تو مصیبت میں انجمن ملک اور حکومت کے ساتھ صف اول میں کھڑا رہا، اسی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے انجمن نے کورونا وباءکی اس مہلک بیماری میں بھی انجمن نے اپنے فرائض کو نہیں بھولا

انجمن اسلام بھارت کا واحد ادارہ ہے جو بیتے 147 برس سے تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئےاپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔ جس کے زیر اہتمام 97 ادارے ہیں اور ٣٠٠٠ ٹیچر کی کفالت میں ١ لاکھ سے زائد طالب علم زیر تعلیم ہیں ، جنکا تعلق متعد مذاہب سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.