ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں پرامن احتجاج کو شہریان کا دستوری حق قرار دیا ہے، بیڑ ضلع کے منجلے گاؤں کے لوگوں نے این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج کے لیے پولیس انتظامیہ سے اجازت طلب کی تھی لیکن پولیس نے نقص امن کا حوالہ دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔
منجلے گاؤں کے افتخار زکی نے اس معاملے میں ایڈوکیٹ سدرشن سالونکے کی معرفت ہائی کورٹ میں پیٹیشن داخل کی تھی ای ٹی وی بھارت کے نمائندے اسرار الدین چشتی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے تعلق سے ایڈوکیٹ سودرشن سالونکے سے بات چیت کی۔