صدیقیہ مسجد کے ٹرسٹیان نے اپنی شکایت میں ازسرِ نو تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے رہائشی مظاہرین کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ مکین غنی کتاب اللہ شیخ، جو وہاں رہتے ہیں۔ اُن کے پاس 20 سے زیادہ دکانیں ہیں۔ چونکہ از سر نو تعمیر کے بعد ایس آر اے اسکیم کے تحت وہ صرف 225 اسکوائر فٹ جگہ ہی حاصل کر سکیں گے۔ اس لیے وہ اس طرح کی حرکت کر رہے ہیں جس سے پروجیکٹ متاثر ہو۔ اس معاملے کو لے کر اوشیوارا پولس اسٹیشن میں 19 اپریل کو ایک تحریری شکایت کی گئی ہے، جس کے بعد اوشیوارا پولس اسٹیشن اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ تحقیقات کے بعد ہی اس معاملے میں صحیح بات واضح ہوگی جس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔
آپ کی معلومات کے لیے بتاتے چلیں کہ اس علاقے کو ایس آر اے کے تحت از سر نو تعمیر کا پلان ہے لیکن یہاں کے رہنے والے ایس آر اے اسکیم کے مطابق کمرشیل جگہیں لینے کو تیار نہیں ہیں کیونکہ ایک شخص کے پاس 20 سے زیادہ دکانیں ہیں انہیں اندازہ ہے کہ ایس آر اے اسکیم کے مطابق ہی دکانیں ملیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: