ETV Bharat / state

مالیگاؤں: 31 مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند - مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے انتظامیہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Malegaon coronavirus
Malegaon coronavirus
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 8:46 PM IST

مالیگاؤں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے شہر کے تمام سرکاری محکموں کی میٹنگ ہوئی جس میں ایڈیشنل کلیکٹر، پرانت آفیسر، تحصیلدار، ایڈیشنل ایس پی اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تعلیمی سرگرمیوں کو بند کرنے کا اعلان

اس میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ 9 مارچ سے 31 مارچ تک شہر کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کو بند رکھا جائے گا۔

میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کی اس بات کی اطلاع میئر طاہرہ شیخ اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس نے دی۔

پریس کانفرنس میں میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ پوری ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوہا ہے۔ عوام کی صحت کی حفاظت کرنا کارپوریشن کا اولین فرض ہے۔ اگر احتیاطی قدم نہیں اٹھایا گیا تو ایک بار پھر سے عوام کو لاک ڈاؤن جیسی سخت پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس نے بتایا کہ اسکولوں اور کوچنگ کلاسز میں کورونا سے متعلق رہنما اصولوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ اس معاملہ میں دس روز قبل اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے صدر نے اسکولوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.