ETV Bharat / state

مراٹھوڑہ میں کورونا کے 3861 نئے کیسز - جالنہ میں 370 نئے کیسز

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3861 نئے کیسز اور 63 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

3861 new corona cases reports in marathwada
مراٹھوڑہ میں کورونا 3861 نئے کیسز
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 12:19 PM IST

محکمہ صحت کے افسران نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔

سبھی ضلع ہیڈکوارٹر سے یکجا کی گئی اطلاع کے مطابق علاقے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کورونا کے 1272 نئے کیسز سامنے آئے اور 26 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے بعد ناندیڑ میں 1098 نئے کیسز اور 19 افراد کی موت ہوگئی۔ جالنہ میں 370 نئے کیسز سامنے آئے اور آٹھ افراد کی موت ہوئی۔ پربھنی میں 392 نئے کیسز سامنے آئے اور چھ افراد کی موت ہوئی ہے۔

لاتور میں 393 نئے کیسز آئے اور تین افراد کی موت ، ہنگولی میں 97 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت اور عثمان آباد میں 249 نئے کیسز اور ایک شخص کی اس وائرس سے موت کی خبر موصول ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.