ETV Bharat / state

ملک میں کورونا وائرس کے 14 ہزار سے ز ائد نئے کیسز - ٹوٹل کورونا کیسز

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14،516 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے مزید 375 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کورونا کے 9120 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 14 ہزار سے ز ائد نئے کیسز

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 10:58 PM IST

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،95،048 ہوگئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12،948 ہوگئی ہے۔

وہیں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 2،13،831 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ تاہم ملک میں ابھی بھی کورونا کے 1،68،269 ایکٹو کیسز ہیں۔

کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3827 کیسز درج کیے گئے اور 142 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،24،331 ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 5893 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1935 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 62،773 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تامل ناڈو دوسرے مقام پر ہے ، یہاں اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 54،449 تک پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کےسبب 666 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ریاست میں 30،271 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.