مہاراشٹر میں جمعرات کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق کورونا کے 1,094 نئے کیسز سامنے آئے۔
ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 81,07,366 ہو گئی ہے، جب کہ پانچ لوگوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1,48,274 ہوگئی ہے۔
corona new cases Increased in Maharashtra
محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران 1,747 مریض اس وائرس سے ٹھیک ہوئے اور انہیں اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 79,52,049 ہوگئی۔
ریاست میں صحت یابی کی شرح نمایاں طور پر 98.07 فیصد اور اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔
ہیلتھ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ تقریباً 7,043 مریض زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں:Maharashtra Coronavirus: کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لیے ضلع کلکٹرز کو ہدایات جاری
بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ مراٹھواڑہ خطے میں 39 فعال معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں اورنگ آباد ضلع میں (10) ، لاتور (10)، عثمان آباد (9)، جالنا (5)، ناندیڑ (2)، بیڈ (2) اور ہنگولی (1) کیش شامل ہیں۔
یو این آئی