ریاست مہاراشٹر کے ممبئی پولیس نے دندوشی کے علاقے میں کچرے سے 100 گرام سونا ضبط Gold Seized From Garbage کیا ہے۔ دراصل ایک بھکاری نے سوکھی روٹی سمجھ کر سونے کا تھیلا کچرے میں پھینک دیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے Police Seized Gold With The Help of CCTV کوڑے سے سونا قبضے میں لے کر سونے کے مالک کے حوالے کر دیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دندوشی تھانہ Dindoshi Police Station کے علاقے آرے کالونی کی رہائشی سندری نام کی خاتون اپنی بیٹی کی شادی کا قرض ادا کرنے کے لیے 100 گرام سونے کے زیورات گروی رکھنے جا رہی تھی۔ راستے میں سندری نے ایک بھکاری اور اس کے بچے کو بیگ میں سے وڈاپاؤ نکال کر دیا اور چلی گئی۔
سندری جب بینک پہنچی تو اسے معلوم ہوا کہ اس نے بچے کو جو وڈپاو والا بیگ دیا تھا، اس میں سونے کے زیورات بھی تھے۔ خاتون فوراً بینک سے نکل کر موقع پر پہنچی، اس کے بعد خاتون نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ سورج راوت نے فوری طور پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ Gold Seized From Garbage In Mumbai
یہ بھی پڑھیں: دہلی ہوائی اڈے پر 34 لاکھ کا سونا ضبط
پولیس افسر سورج راوت نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا اور بھکاری کو ردی کی ٹوکری میں ایک بیگ کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا۔ پولیس نے کوڑے کے ڈھیر میں تھیلے کی تلاش شروع Dindoshi Police Investigation Team کی لیکن وہ نہیں مل سکی۔ جب پولیس نے کوڑے کے ڈھیر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی تو انہوں نے چوہے کے پاس کوڑے کا ایک تھیلا دیکھا، جو تھیلا لے کر ادھر ادھر بھٹک رہا تھا۔ چوہا تھیلا لے کر ایک نالے میں گھس گیا، جہاں سے پولیس نے سونے کا تھیلا برآمد کیا اور سونے کے مالک کے حوالے کر دیا۔Gold Seized From Garbage In Mumbai