ETV Bharat / state

Voter List Campaign in MP جمعیت علماء کی ووٹر کارڈ بیداری مہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 7:39 AM IST

Updated : Sep 6, 2023, 2:01 PM IST

اسمبلی انتخابات کے مد نظر جمعیت علماء ضلع بھوپال کی جانب سے ووٹر آئی ڈی اور اپنا ووٹ استعمال کرنے کے لیے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جمعیت علماء کی ووٹر کارڈ بیداری مہم

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جمیعت علماء ضلع بھوپال کے ذریعے ووٹر آئی ڈی بنوانے اور اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کو لے کر مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ جمیعت علماء بھوپال کے صدر اسماعیل بیگ نے آگامی انتخابات سے قبل تمام لوگوں سے اپنے اپنے ووٹر آئی ڈی کی طرف خصوصی توجہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹر آئی ڈی ہماری شناخت ہے اور ہمارے ہندوستانی شہری ہونے کا ایک بڑا ثبوت ہے۔ ووٹر آئی ڈی کارڈ جہاں ہمیں اپنے ہندوستانی ہونے کی پہچان دیتا ہے وہیں اس سیکولر ملک میں ہمیں اپنی پسندیدہ حکومت اور پسندیدہ امیدوار کے منتخب کرنے کا بھی پورا پورا حق دیتا ہے۔ ووٹر آئی ڈی انتخابات میں ہمیں اپنے حق رائے دہندگی کے استعمال کے ذریعے ایک ذمہ دار ہندوستانی شہری ہونے کا واضح ثبوت بھی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیز شہری اعتبار سے بھی ملک و ملت کے مفاد میں اپنے حق رائے دہی کا صحیح استعمال کر کے منصفانہ شہادت دینا لازمی ہوتا ہے جو ہمارے اس ملک میں ووٹ کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔ چنانچہ ووٹ ڈالنا جو ہماری بنیادی حق ہے جو اس ملک کا آئین ہمیں فراہم کرتا ہے، ہمیں اس کا استعمال کر کے اپنی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔ اور اگر ہم نے ووٹر آئی ڈی نہیں بنوایا ووٹ نہیں ڈالے تو ہمیں اپنے اس بنیادی حق سے محروم کر کے ہماری ہندوستانی شہریت بھی کالعدم قرار دی جا سکتی ہے۔

لہذا تمام لوگوں سے خصوصی اپیل ہے کہ سرکار نے قدیم وجدید ووٹر آئی ڈی کے تعلق سے جو ہدایات جاری کی ہے ان کو بروئے کار لا کر اپنی ذمہ داری کا ثبوت دے۔ جن لوگوں کے اب تک آئی ڈی کارڈ نہیں بنے ہیں یا کہیں اور کے مقیم تھے اور اب رہائش کہیں اور کی مستقل اختیار کر لی ہے وہ بھی اپنے پرانے ووٹر آئی ڈی کو کینسل کرا کے مستقل رہائش والی جگہ کے یا جو اس سال 18 سال کے ہو چکے ہیں وہ سب اپنے اپنے مقامی BLO کے پاس جا کر درخواست لگا کر اپنی شناختی کارڈ ضرور بنوا لیں۔ اور جن کے ووٹر ائی ڈی بنے ہوئے ہیں لیکن کچھ کمیاں یا گڑبڑیاں ہے جس میں نام، ولدیت، پیدائش کی تاریخ اور پتہ وغیرہ کی وہ بھی جلد از جلد درست کروالیں۔ ابھی حکومتی پیمانہ پر یہ کام ہو رہے ہیں اس لیے با آسانی یہ کام جلد ہو جائیں گے ورنہ بعد میں بہت دشواریاں آتی ہیں۔

مزید پڑھیں: مدھیہ پردیش میں ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کیلئے خصوصی مہم

اسماعیل بیگ نے بتایا کہ مقامی BLO آپ کے اطراف میں سرکاری اسکولوں اور آنگن واڑیوں میں یا جہاں آپ اپنا ووٹ ڈالتے ہیں صبح سے شام پانچ بجے تک دستیاب ہے۔ اسی طریقہ سے ووٹر آئی ڈی کے سلسلے میں جو آخری تاریخ 31 اگست تھی وہ اب بڑھا کر 11 ستمبر 2023 کر دی گئی ہے۔ لہذا آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ چاہے اس کام کے لیے ایک دن کے کام کی چھٹی کرنا پڑے ضرور اس کام کو کروالیں جو آپ کے اپنے حق میں بہتر ہوگا۔ اسی طریقہ سے علماء ائمہ اور ذمہ داران مدارس و مساجد اور خیر خواہان قوم و ملت سے بھی درخواست ہے کہ اس کام کو اپنے ذمہ داری سمجھتے ہوئے لوگوں کو اس طرف راغب کرے ان کی صحیح رہنمائی فرمائیں۔

Last Updated : Sep 6, 2023, 2:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.