چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر نے کل رات جاری ہیلتھ بلیٹن میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 871 لوگوں کے سیمپل لئے گئے، جس میں سے 37 کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 30 اجین کے اور ضلع ناگدا سے 4 اور باڑمیڑ تحصیل سے 3 مریض شامل ہیں۔ ضلع میں ابھی تک 2169 پازیٹیو معاملے ملے ہیں۔
اس عالمی وبا سے ضلع میں ابھی تک مرنے والوں کی تعداد 82 ہوگئی اور 407 مریضوں کا اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ ضلع میں ابھی تک 75 ہزار 699 لوگوں کے سیمپل لئے جاچکے ہیں۔