اندور: دو روزہ گلوبل انویسٹرز سمٹ (جی آئی ایس) کا اجلاس آج سے اندور کے بریلینٹ کنونشن سینٹر میں شروع ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تقریباً 11.30 بجے اسے ورچوئل طریقہ سے افتتاح کریں گے۔ اس سال اس کا تھیم 'فیوچر ریڈی مدھیہ پردیش‘‘ رکھا گیا ہے۔ جی آئی ایس اجلاس میں سورینام کے صدر چندریکا پرساد سنتوکھی اور گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی، مرکزی وزیر صنعت پیوش گوئل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور دیگر معززین کے ساتھ ساتھ بھارت اور بیرون ملک کے ممتاز صنعت کار بھی شرکت کریں گے۔ Global Investors Summit meeting in Indore
واضح رہے گزشتہ روز اندور میں پرواسی بھارتیہ سمیلن کا اختتامی تقریب منعقد کیا گیا۔ مرمو نے اندور میں تین روزہ پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر گیانا کے صدر محمد عرفان علی، سورینام کے صدر چندریکا پرساد سنتوکھی، مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا اور کئی معززین اور کئی شخصیات موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: Prez Murmu On Non Indian نوجوان غیرمقیم بھارتی اختراع میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں، صدر مرمو
یو این آئی