ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا کے سبل گڑھ قصبے میں بدمعاش ایک تاجر کو گولی مار کر سونے اور چاندی کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق صرافہ تاجر دیپک سونی گزشتہ دیر شام اپنی دکان بند کرکے زیور ایک تھیلے میں رکھ کر موٹرسائیکل سے اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھےاسی دوران راستے میں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تین مسلح بدمعاشوں نے تاجر کی ماٹرسائیکل روک کر اسے گولی مار دی اور زیورات سے بھرا بیگ لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق بدمعاشوں اور صرافہ تاجر کی لوٹ کے دوران کافی چھینا چھپٹی بھی ہوئی، لیکن بدمعاشوں کی گولی لگنے سے دیپک زخمی ہوگیا اور بدمعاش لوٹ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس لوٹ کا معاملہ درج کرکے جائے وقوع کے نزدیک واقع دکانوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں بدمعاشوں کی پہچان کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔