ETV Bharat / state

بھوپال میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز - ورونا وائرس متاثرین کی تعداد

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے تقریباً ساٹھ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 14 ہو گئی ہے۔

بھوپال میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز کر گئی

author img

By

Published : May 17, 2020, 2:03 PM IST

بھوپال کے میڈیکل ہیلتھ کے سربراہ کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق بھوپال میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 38 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 564 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔

ابھی بھوپال کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 356 ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں ادارہ قرنطینہ سے کل 189 افراد کو دیا گیاہے۔ اس طرح اب تک 2022 افراد ادارہ قرنطینہ سے آزاد ہو گئے ہیں۔

بلیٹن کے مطابق کل جہاں تقریبا 60 رپورٹیں پازیٹو ملیں، تو 717 نمونے منفی آئے ہیں۔ بھوپال میں اب تک 33 ہزار چھ سو 40 افراد کے نمونے لئے گئے ہیں، جن میں سے 1014 مثبت پائے گئے ہیں۔

بھوپال میں جہانگيرآباد اور منگل وارا علاقے میں سب سے زیادہ متاثرین ملے ہیں۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس کی چین توڑنے کے لئے جهانگيرآباد سے کئی صحت مند لوگوں کو دوسری جگہ شفٹ کیا ہے۔ دراصل یہ علاقہ انتہائی گھنی آبادی والا ہے اور اس کی وجہ سے سوشل ڈسٹنسنگ فالو کرایا جانا مشکل ہو رہا ہے۔

وہیں مدھیہ پردیش میں کل رات تک 195 نئے مریض سامنے آنے کے بعد اب کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4790 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس بیماری سے 243 افراد ہلاک ہو چکے ہے۔

جبکہ 2315 افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ یہ معلومات کل رات ریاست کی صحت مرکز کی جانب سے جاری بلیٹن میں دی گئی ہے۔ وہیں ریاست کے 52 میں سے 45 ضلع کوروناوائرس کی زد میں آچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.