ETV Bharat / state

Bhopal Sufi Sant Maha Abhiyan بھوپال میں صوفی سنت مہا ابھیان کا آغاز - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

صوفی سنت مہا ابھیان کے ذمہ دار ڈاکٹر اقبال غوری کی قیادت میں ایک وفد بھوپال پہنچا، بھوپال کے صوفی حضرت نواب فیض بہادر رحمۃ اللہ علیہ کے آستانہ پر چادر چڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ صوفیا کی تعلیم سے ہی عالمی سطح پر امن قائم ہوگا۔ Sufi Sant Maha Abhiyan begins in Bhopal

بھوپال میں صوفی سنت مہا ابھیان کا آغاز
بھوپال میں صوفی سنت مہا ابھیان کا آغاز
author img

By

Published : Jun 19, 2023, 12:11 PM IST

بھوپال میں صوفی سنت مہا ابھیان کا آغاز

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں صوفی سنت مہا ابھیان کہ کنوینر ڈاکٹر اقبال غوری اپنے وفد کے ساتھ بھوپال پہنچے۔ واضح رہے کہ دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی صوفی سمواد مہا ابھیان کی مہم دہلی سے شروع کی گئی ہے۔ جس کا مقصد ہندوستان میں صوفیوں کے ذریعے دی گی تعلیم کو عام کرنا اور سبھی مذاہب کے لوگوں کے بیچ محبت اور آپسی رشتے کو مضبوط کرنا ہے۔ اور اسی پیغام کو عام کرنے کے لیے صوفی سمواد مہا ابھیان کا اعلیٰ سطحی وفد ایک ہفتے کے دورے پر ریاست مدھیہ پردیش پہنچا ہے۔ جس کے تحت یہ اعلیٰ سطحی وفد ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں موجود ممتاز صوفی حضرت نواب فیض بہادر رحمۃ اللہ علیہ کے آستانہ پہنچا اور وہاں پر چادر پیش کی، جس کے بعد ملک میں امن وامان، خوشحالی، ملک میں یکجہتی اور بھائی چارگی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر صوفی سنت مہا ابھیان کے ذمہ دار ڈاکٹر اقبال غوری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'انسان کا انسان سے ہو بھائی چارہ یہی پیغام ہے ہمارا' انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کو پھر سے وشو گرو بنانے کے لیے ایک فیصلہ لیا ہے اور ان کے اس مشن کو کامیاب بنانے کے لیے یہ صوفی سنت مہا ابھیان کی شروعات کی ہے۔ اور اس مہم میں مسلم طبقہ کے ساتھ ساتھ سکھ سماج، عیسائی سماج اور بودھ سماج کے ساتھ سب ہی مذہبی رہنماؤں کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے وزیر اعظم نے سبھی مذاہب کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی ہے، ہم اس کی ستائش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں ہم اپنی مہم کے تحت آج بھوپال پہنچے ہیں۔ اور آج ہم قطب بھوپال حضرت فیض بہادر رحمۃ اللہ علیہ کے آستانہ پر پہنچے اور ہمارے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی بھوپال کے مسلم رہنماؤں نے شرکت کرکے ہماری مہم کو آگے بڑھایا ہے۔ واضح رہے کہ یہ صوفی سنت مہا ابھیان وفد بھوپال کے بعد گوالیار کا رخ کرے گا اور اس کے بعد مدھیہ پردیش کے دیگر شہروں میں بھی جائے گا۔ مدھیہ پردیش کے بعد یہ وقت ملک کی دوسری ریاستوں میں صوفیاء کی تعلیم کو لے کر دورہ کریں گے اور اس کا مقصد ہے کہ ہندوستان میں صوفیاؤں کی تعلیم اور ان کے پیغام کو عام کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.