شہڈول: ضلع شہڈول کے جھنکابیجوری گورنمنٹ ہائی اسکول بلٹکوری سے ایک عجیب خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں نویں اور دسویں جماعت میں پڑھنے والی طالبات اچانک عجیب حرکتیں کرنے لگی اور زور زور سے رونے لگی۔ اسکول انتظامیہ نے جب طالبات کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا تو انہیں ہسپتال لے گئے، ہسپتال میں ڈاکٹرز بھی طالبات کی حالت کو دیکھ کر حیران رہ گئے، کسی کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ آخر کار ماجرہ کیا ہے۔ Students Exhibit Abnormal Behaviour in MP School
اس سلسلے میں جب طالبات کے رشتہ داروں نے سناتو فوراً ہسپتال پہنچ گئے۔ رشتہ دار اور گاؤں والے ہسپتال کے احاطے میں ہی طالبات کی جھاڑ پھونک کرنے لگے۔ گاؤں والوں کو اندیشہ ہے کہ ان طالبات پر بھوتوں کا سایہ ہے اس لیے یہ ایسی حرکیں کررہی ہیں۔
محکمہ قبائلی ترقی کے اسسٹنٹ کمشنر آنند رائے سنہا کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اطلاع ملتے ہی بی ای او کو موقع پر بھیجا گیا ہے، لیکن لڑکیوں کے رویے سمجھ سے بالا تر ہے۔ اب انہیں سائیکاٹرسٹ کے پاس لے جانا پڑے گا، دکھانا پڑے گا، فی الحال اسکول کے قریب مڈل اسکول میں بچوں کو پڑھانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔"
اس معاملے میں جھنکابیجوری ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹر بھوپیندر سنگھ کہتے ہیں' 15 سے 16 برس کی لڑکیوں میں ہی اس طرح کے مسائل دیکھنے کو مل رہی ہے، ان کا خون ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔ کسی میں کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا ہے ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیم مسلسل ٹیسٹ کر رہی ہے۔