ETV Bharat / state

بزرگوں کی بھوک مٹانے والابرہان پور کا نایاب بینک - روٹی بینک

عام طور پر بینکوں میں پیسے رکھے یا نکالے جاتے ہیں لیکن ریاست مدھیہ پردیش کے برہان پور میں ایک ایسا منفرد بینک ہے جو بزرگوں کی بھوک مٹاتا ہے۔

بزرگوں کی بھوک مٹانے والابرہان پور کا نایاب بینک

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 8:30 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:21 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کےضلع برہان پور کے لال باغ علاقے میں ایک ایسا نایاب بینک ہے، جو انسانوں کی مالی مدد تو نہیں کرتا ہے، بلکہ غرباء اور بے سہارا بزرگوں کو ایک وقت کی روٹی مہیا ضرور کراتا ہے۔

آج کے دور میں ایسا کوئی شخص نہیں جو بینکز اور اس کی ضروریات سے ناواقف ہو، شاید ہی کوئی ایسا فرد ہوگا جس کا بینک میں کوئی اکاؤنٹ نہ ہو۔لیکن آج ہم آپ کو ایسے بینک سے متعارف کرائیں گے جو بھوک سے پریشان بزرگوں کے لیے سہارا ہے۔

اس بینک میں کام کررہے ملازمین فائلوں سنبھالنے، پیسے گننے یا جمع کرنے میں مصروف نہیں ہوتے بلکہ صرف روٹی گنتے ہیں۔ اس بینک کا نام 'روٹی بینک' ہے۔جس کا واحد مقصد غریب بے سہارا بزرگوں کی مدد کرنا ہے اور ان تک بھر پیٹ کھانے کے ٹفن کی رسائی کرنا ہے، وہ بھی بالکل مفت۔اس ٹفن میں مختلف اور لذیز پکوان رہتے ہیں۔

دراصل اس بینک کا قیام مرحوم وجئے کمار شنڈے فاؤنڈیشن کےذریعہ کیا گیا۔یہ بینک روزانہ تقریبا بغیر کسی بھی تفریق کے بے سہارا 200 غریب بزرگ خواتین اور مردوں کے گھر تک ٹفن پہنچاتی ہے۔

بزرگوں کی بھوک مٹانے والابرہان پور کا نایاب بینک

یہ بینک ان بزرگوں تک مدد پہنچاتا ہے جن کی عمر 60 برس سے زائد کی ہے اور اپنی زندگی کو بہتر طریقے سے گزارنے سے قاصرہیں، جو تنہا رہنے پر مجبور ہیں، یا ایسے بزرگ جن کے خاندان والوں نے ان سے دوری اختیار کرلی ہے۔

اس بینک کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جنہیں دو وقت کی روٹی تک نصیب نہیں ہے ، یہ ایسے لوگوں کی شناخت کر ان تک اپنی ٹفن پہنچانے میں دن رات لگے رہتے ہیں۔اب تو اس نیکی کے کام میں ہر طبقے کے لوگ شامل ہو رہے ہیں اور اس کام میں اپنا بھر پور تعاون دے رہے ہیں۔

بات یہیں ختم نہیں ہوتی، بینک میں اپنے فرائض کو انجام دے رہے ایک درجن سے زائد ملازم خواتین اور مرد کو روزگار بھی ملتا ہے، جو یہاں سے تنخواہ لے کر اپنے گھر والوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.