ETV Bharat / state

Ramadan Market ماہ صیام میں افطاری کی خریداری کےلئے سجتے ہیں بازار - ماہ صیام میں افطاری خریداری

صنعتی شہر اندور میں ماہ صیام میں افطاری خریداری کے لئے روز بڑی اکثریت میں لوگ بازاروں کا رخ کرتے ہیں.بازاروں میں افطار سے چند لمحہ قبل روزے دار افطاری کی خریداری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ماہ صیام میں افطاری  کے خریداروں کے لئے سوجتے ہیں بازار
ماہ صیام میں افطاری خریداروں کے لیے سوجتے ہیں بازار
author img

By

Published : Apr 7, 2023, 6:06 PM IST

Updated : Apr 7, 2023, 6:29 PM IST

اندور:ملک کی دوسری ریاستوں کی مدھیہ پردیش میں اندور سمیت مختلف شہروں میں بھی رمضان المبارک کی رونقوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جاری ہے۔ مسلمان اس ماہ میں میں جوش و خروش کے ساتھ عبادت کرتے ہیں۔ مسجدوں میں نمازیوں کی تعداد بھی اضافہ ہوا ہے۔ افطار سے چند لمحے قبل روزے دار افطاری کی خریداری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔دکاندار بھی ان روزہ داروں کے لئے نئی نئی ڈش تیار کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ دکاندار خریداروں کو راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

ماہ صیام میں افطاری کے خریداروں کے لئے سجتے ہیں بازار

روزدار صابر چاچا نے بتایاکہ عصر کی نماز سے فارغ ہوکر لوگ تازی اور گرما گرم افطاری خریداری کے لئے بازار کا رخ کرتے ہیں۔ اس وقت بازاروں میں بڑی بھیڑ ہوتی ہے۔ وہیں حاجی محمود منصور نے کہاکہ کئی بار روزہ دار افطاری کی خریداری میں اتنے مصروف ہوجاتے ہیں کہ انہیں وقت کا ذرا بھی خیال نہیں رہتا ہے۔ ہوٹل کے فاروق کا کہنا تھا کہ رمضان میں اسپیشل ڈش تیار کی جاتی ہے مگر روزہ اداروں نے طے کر لیا ہے کہ وہ آخری وقت میں ہی خریداری کرنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی برکت سے بازارون میں چار چاند لگ گئے ہیں اور روزہ دار مختلف قسم کی اشیاء خرید کر بازار کی گہماگہمی بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک دکاندار نے بتایا کہ روزہ داروں کی خدمت کرنے میں انہیں خاص لطف آتا ہے کیونکہ ایسا موقعہ سال میں بار بار نصیب نہیں ہوتا۔

ماہ صیام میں افطاری خریداروں کے لیے سوجتے ہیں بازار
ماہ صیام میں افطاری خریداروں کے لیے سوجتے ہیں بازار

یہ بھی پڑھیں:Iftar Party in Bhopal افطار پارٹی میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی شرکت

بڑ والی چوکی ویپاری ایسوسی ایشن کے صدر رازق نے بتایاکہ ان بازاروں میں کم قیمتوں میں گرما گرم کھانے کی چیزیں ملتی ہیں۔ اندور اور اس کے اطراف میں صبح سے ہی روزہ داروں کے لئے اسپیشل ڈش کی تیاری شروع کردی جاتی ہے۔

Last Updated : Apr 7, 2023, 6:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.