ETV Bharat / state

Bhopal Gas Tragedy بھوپال میں یونین کاربائیڈ حادثے کے متاثرین کی پانچ تنظیموں کی مشترکہ پریس کانفرنس - یونین کاربائیڈ حادثے کے متاثرین کی پانچ تنظیم

بھوپال میں یونین کاربائیڈ گیس سانحے کے متاثرین کی پانچ تنظیموں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مختلف مطالبات کیے۔ پوری خبر پڑھیں۔

بھوپال میں یونین کاربائیڈ حادثے کے متاثرین کی پانچ تنظیموں کا مشترکہ پریس کانفرنس

author img

By

Published : Jun 25, 2023, 5:12 PM IST

بھوپال میں یونین کاربائیڈ حادثے کے متاثرین کی پانچ تنظیموں کا مشترکہ پریس کانفرنس

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں یونین کاربائیڈ حادثے کے متاثرین کی 5 تنظیموں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مختلف مطالبات کئے۔ اس معاملے پر بھوپال گروپ فور انفارمیشن اینڈ ایکشن کی رچنا ڈینگرا نے بتایا کہ گیس متاثرین پر سروے کے بعد پانچ محققین کے نتائج معروف برطانوی میڈیکل جرنل نے نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کی بنیاد پر شائع کیا ہے۔ یہ کام یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سینٹیاگو کے پانچ محققین نے کیا ہے۔

رچنا ڈینگرا بتایا کہ یہ سائنسی اشاعت ریاستی اور مرکزی حکومت کے لیے ایک انتباہ ہونا چاہیے۔ تمام تحقیقی نتائج سرکاری اداروں کی شائع کردہ ڈیٹا پر مبنی ہیں۔ حکومت نے متاثرین کے مفادات کے تحفظ کے لئے کمپنی کے وعدے کے بدلے یونین کاربائیڈ پر مقدمہ کرنے کے لیے بھوپال کے متاثرین کا حق چھین لیا۔ یونین کاربائیڈ کی وجہ سے آنے والی نسلوں کو پہنچنے والے نقصان کے معاوضے کے لئے اگر حکومتیں قانونی اقدامات نہیں اٹھاتی ہے تو یہ اس وعدے سے خیانت ہوگی۔

وہیں اس معاملے پر پنشن بھوگی سنگھرش مورچہ کے بال کشرش نامدیو نے کہا کہ اس اشاعت میں بھوپال میں یونین کاربائیڈ کے متاثرین پر تمام طبی تحقیق کو ترک کرنے کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تقریبا چار دہائیوں سے انصاف کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ گیس متاثرین مہیلا سنگھرش مورچہ کی شہزادی بی نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بھوپال میں پیدا ہونے والے بچوں کو ہونے والے نقصانات اور متعلقہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی کارروائی کے بارے میں سب کو معلوم ہو تاکہ گیس متاثرین کو انصاف مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Press Conference On Bhopal Gas Tragedy بھوپال گیس متاثرین تنظیموں کی تصحیح پٹیشن کے فیصلے کی مذمت

واضح رہے کہ 1984 میں بھوپال میں ہوئے یونین کاربائیڈ حادثے کے متاثرین کئی طرح کی بیماریوں سے جوجھ رہے ہیں۔ وہیں گیس متاثریں کی دوسری اور تیسری نسل بھی اس کا شکار ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی نئی رپورٹ کے مطابق ماں کے پیٹ میں پل رہے بچوں کو بھی بڑا نقصان پہنچ رہا ہے۔ اسی معاملے پر متاثرین کی 5 تنظیموں نے پریس کانفرنس کرتے اپنے مطالبات رکھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.