ریاست مدھیہ پردیش کی سیاسی جماعت شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے صدر عبدالرؤف بیلیم کو انتظامیہ نے ضلع بدر کرنے کا حکم دیاہے۔ ضلع انتظامیہ کے اس فیصلے سے ایس ڈی پی آئی کے کارکنان سخت ناراض ہیں۔ Social Democratic Party Of India Protest
صنعتی شہر اندور میں کارکنان نے کمشنر دفتر پہنچ کر صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم سونپا۔ ضلع انتظامیہ کے فیصلے کو جلد سے جلد واپس لینے کا مطالبہ کیا۔کارکنان نے دفتر کے سامنے گھنٹوں تک مظاہرہ کیا۔ پارٹی رہنما سلیم انصاری نے کہا کہ بزرگ سماجی کارکن اور پسماندہ طبقے کی لڑائی لڑنے والے عبدالرؤف بیلیم کے خلاف ضلع بدر کی کاروائی سیاسی نظرئے کے تحت کی گئی ہے ۔لہذا ضلع بدر کرنے کے فیصلے کوجلد سے جلد واپس لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:Municipal Corporation Demolish Widow's House میونسپل کارپوریشن نے غریب خاتون کا گھر منہدم کردیا
واضح رہے کہ گزشتہ برس راکھی کے تہوار پر تسلیم چوڑی والا نامی شخص کے ساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا ۔معاملہ درج کرانے کے لئے کچھ لوگ تسلیم کو لے کر کوتوالی تھانے پہنچے تھے جہاں پولیس نے تسلیم کی شکایت پرمارپیٹ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی تھی۔انتظامیہ نے تھانے پوچھنے والوں میں سے چند لوگوں کو نوٹس دیا تھا۔ اس میں سے فی الحال دو لوگوں پر ضلع بدر کی کارروائی کی گئی ہے۔