ETV Bharat / state

Honor of Azaan in MP کیلاش وجے ورگی کی اذان کے احترام میں خاموشی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2023, 5:11 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں اس سال کے آخری میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیںجس کو لے کر تمام سیاسی پارٹیاں بھی سرگرم ہو گئی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
Honor of Azaan in MP

اندور: ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی صوبے میں جن اشیرواد ریلی نکال رہی ہے جب ریلی منصور ضلع پہنچی تو کیلاش وجے ورگی نے خطاب کر رہے تھے تبھی اذان ہونے لگی جس کے احترام میں وجے ورگی خاموش ہو گئے۔ وہیں کارکنان جے ایس آر کی نعرے بلند کرنے لگے۔ اس پر وجے ورگی نے کہا کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم کے نعرے کو دہرا دیا جس کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری کیلاش وجے ورگی کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور یہی ہماری خاصیت ہے۔ وہی وجے ورگی نے وزیراعظم کا نعرے کو دہراتے ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم مذہب و ذاتی کے نام پر کبھی سیاست نہیں کرتے، ہم سب مذہب کا احترام کرتے ہیں۔ میں اسی لئے اذان سن کر رک گیا کیونکہ ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے اور یہی سکھایا گیا ہے کہ تمام مذاہب کا احترام کرو۔

مزید پڑھیں: مسلم سماج پر دیے گئے بیان پر اقلیتی کمیشن کا نوٹس

واضح رہے کہ سیاسی ریلیوں کے دوران ازان ہوتے وقت کانگریس کے کئی رہنماوں نے خاموشی اختیار کی تھی۔ ریاست کرناٹک میں راہل گاندھی ایک ریلی سے خطاب کررہے تھے کہ اسی دوران ازان ہونے لگی تو راہل گاندھی نے خاموشی اختیار کرلی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.