بھوپال: مدھیہ پردیش کی کانگریس پارٹی Madhya Pradesh Congress Party on Kisan Insurance نے صوبائی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کسانوں کے خاتوں میں 50 لاکھ 74ہزار کی رقم کسانوں کے کھاتوں میں جمع کرنے کا اعلان کیا تھا۔مگر کسانوں کے نام پر 7 ہزار 600 کروڑ کی رقم بینکوں میں جمع کرلی اور کسانوں کو ابھی تک کچھ بھی نہیں دیا ہے۔جب کہ کانگریس کی جب حکومت تھی تو وزیراعلی کمل ناتھ نے اس رقم کو ڈبل کر دیا تھا۔
پریس کانفرنس میں رکن اسمبلی جیتو پٹواری Congress MLA Jitu Patwari نے کہا بھارتی جنتا پارٹی کی اشتہار کی حکومت ہے اور یہ بیمہ کمپنیوں کی دلالی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں سے بیمہ کرانے کی رقم 950 روپے پر ہیکٹیر لی گی۔جس کے 76 ہزار روپے کسانوں سے بیمہ کمپنیوں نے لیے اور کسانوں کی حکومت سے 100 سے 200 روپے کے چیک ملے۔اور یہ رقم 30 فیصد کسانوں کو دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو بیمہ کا منافع کسانوں تک پہنچانے کے لیے کام کرنا چاہیے
ضلع شاہجہاں پور میں 90 فیصد فصل خراب ہوئی تھی اور حساب سے 50 فیصد فصلوں کو 100 فیصد خراب مانا جاتا ہے ۔انہوں نے ایک کسان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک کسان نے بیمہ کمپنی کو 22 ہزار کا پریمیم جمع کیا اور اسے محض 24 ہزار کی رقم دی گئی جب کہ اسے دو لاکھ کا میسج بینک سی ملا۔
جیتو پٹواری نے کہا کہ بیمہ پر کوئی کام نہیں کیا بس حکومت نے بیمہ کمپنیوں کو مالامال کر دیا ہے۔اور کسانوں کو چھلا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بیمہ کمپنیوں کی دلالی کرتی ہے۔جب کہ پرائیویٹ بیمہ کمپنیوں کے 60 فیصد بیمہ منافع کو کسانوں تک پہنچانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کی وہ دلالی نہ کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے کسانوں کو فائدہ پہنچائے نہ کہ ان کی آنکھوں میں دھول جھونکے۔